Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
321 - 361
(10944)…حضرت سیِّدُنا حسن بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فرمان: 
بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴) (پ۲۹، الحآقہ: ۲۴)	ترجمۂ کنز الایمان: صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔
	کے بارے میں فرمایا:  ہم نے سُنا ہے کہ وہ روزے ہیں۔ 
سیِّدُناعلی و سیِّدُناحسن رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَا  کی مرویات
	حضرت سیِّدُنا علی و حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا نے متعدد تابعین و تبع تابعین سے روایتیں لی ہیں اور ان دونوں میں کثرتِ حدیث اور زیادہ شہرت والے حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں۔ 
(10945)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبیوں کے سلطان رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس شخص کو تَروتازہ رکھے جو  ہم سے کوئی حدیث سنے ، اسے یاد رکھے حتّٰی کہ اسے اپنے سے زیادہ یاد رکھنے والے تک پہنچا دے اوروہ زیادہ یاد رکھنے والا اسے اپنے سے بڑے فقیہ تک پہنچا دے کیونکہ بہت سے فقہ  اٹھانے والے فقیہ نہیں ہوتے ۔ (1)
دُگنے اجروالے لوگ: 
(10946)…حضرت سیِّدُنا ابو موسٰی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دو جہاں کے تاجور، سلطان بحروبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  تین اشخاص کو دُگنا اجر دیا جائے گا: (۱)…جس کے پاس کوئی لونڈی تھی، اس نے اسے اچھا ادب سکھایا، اچھی تعلیم دی اور (اسے آزاد کرکے )اس سے نکاح کر لیا۔ (۲)…اہْلِ کتاب میں سے وہ شخص جوحضرت محمد مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لایا اور (۳)…وہ غلام جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا اور اپنے آقاؤں کا حق ادا کیا۔ (2)
(10947)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ سرورِ کونین، شہنشاہِ دارین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ولاءکی بیع اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے (3)۔ (4)
(10948)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ حضور صاحبِ لولاک، سیاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجدِ قُبا کی زیارت کے لئے کبھی پیدل جاتے اور کبھی سواری پر۔ (5)
اہل خانہ کی اصلاح:  
(10949)…(الف)حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کوڑا وہاں لٹکاؤ جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں۔ (6)
(10949)…(ب)حضرتسیِّدُناعبْدُاللہبنعَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی  عَنْہُمَاسے مرویہے کہپیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ا رشاد فرمایا:  اپنے گھر والوں سے لاٹھی دور نہ کرو اور انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈراتے رہو(7)۔ (8)
(10950)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں رات میں جنبی ہو جاتا ہوں۔ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  وضو کر لیا کرو اور عضو دھو کر پھر سو جایا کرو۔ (9)
مُہرِ نبوت: 
(10951)…حضرت سیِّدُنا جابر بن سَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ میں نے خَاتَمُ النَّبِیِّیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیٹھ پر کبوتری کے انڈے کی مثل مہر نبوت 


________________________________
1 -   ابوداود، کتاب العلم، باب فضل نشرالعلم، ۳ / ۴۵۰، حدیث: ۳۶۶۰۔ سنن دارمی، کتاب المقدمة، باب الاقتداءبالعلماء، ۱ / ۸۶، حدیث: ۲۲۹
2 -   مسلم، کتاب الایمان، باب وجوب الايمان برسالة نبينا محمدصلی الله علیه وسلم، ص۹۰، حدیث: ۱۵۴
3 -   ولاء ولی سے بنا بمعنی قرب، شریعت میں استحقاق میراث کو ولاء کہتے ہیں۔ (مراٰۃ امناجیح، ۴ / ۲۸۲)
4 -   بخاری، کتاب العتق، باب بیع الولاء وھبتہ، ۲ / ۱۵۵، حدیث: ۲۵۳۵
5 -   مسلم، کتاب الحج، باب فضل مسجد قباء وفضل الصلاة فيه وزيارته، ص۷۲۳، حدیث: ۱۳۹۹ 
6 -   معجم کبیر، ۱۰ / ۲۸۴، حدیث: ۱۰۶۶۹، عن ابن عباس
7 -   یعنی بیوی بچوں کے حالات پر نگاہ رکھو ان کی اصلاح کرتے رہو، چھوٹے بچوں کو تو مار سے اور بڑوں کی زبانی ڈانٹ ڈپٹ سے ۔ قیامت میں تم سے ان کا بھی سوال ہوگا، رب فرماتا ہے :  ” قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا (پ۲۸، التحریم: ۶)۔  “  (مراٰۃ المناجیح، ۱ / ۸۰)
8 -   موسوعة للامام ابن ابی الدنیا، کتاب العیال، باب تعلیم الرجل اھلہ، ۸ / ۷۷، حدیث: ۳۲۱، عن ابن عمر
9 -   بخاری، کتاب الغسل، باب الجنب یتوضا ثم ینام، ۱ / ۱۱۸، حدیث: ۲۹۰