اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ
از: شیْخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتَبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعَتِ علْمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کاعزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے مُتَعَدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ‘‘بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلماومفتیانِ کرامکَثَّرَھُمُ اللہُ السَّلَامپرمشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی اوراشاعتی کام کابیڑا اٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں:
(۱)شعبہ کُتُبِ اعلیٰ حضرت (۲)شعبہ تراجِمِ کُتُب (۳)شعبہ درسی کُتُب
(۴)شعبہ اِصلاحی کُتُب (۵)شعبہ تفتیش کُتُب (۶)شعبہ تخریج (1)
’’اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیْمُ البَرَکت، عظیْمُ المرتبت، پروانَۂ شمْعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامِیِ سُنّت ، ماحِیِ بِدعت، عالِم شَرِیْعَت، پیر ِ طریقت، باعِثِ خَیْر و بَرَکت، حضرت علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گِراں مایہ تصانیف کو عصرحاضرکے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مَدَنی کام میں ہرممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں۔
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اورہمارے ہرعمَلِ خیرکوزیورِاِخلاص سے آراستہ فرماکردونوں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے ۔ ہمیں زیرِگنبد ِخضرا شہادت، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ
________________________________
1 - تادمِ تحریر(صَفَرُالْمُظَفَّر۱۴۳۹ھ)شعبے مزید قائم ہو چکے ہیں: (۷) فیضانِ قُرآن (۸) فیضانِ حَدیث (۹)فیضانِ صحابہ واہْلِ بیت(۱۰) فیضانِ صحابیات وصالحات (۱۱)شعبہ امیراہلسنّت مَدَّظِلُّہٗ (۱۲) فیضانِ مَدَنی مذاکرہ (۱۳) فیضانِ اولیا وعُلَما (۱۴)بیاناتِ دعوتِ اسلامی(۱۵)رسائِلِ دعوتِ اسلامی(۱۶)عربی تراجم۔ (مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ(