Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
2 - 361
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن
اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
 ’’صحبتِ اولیاکی برکات‘‘کے 16 حُروف کی نسبت سے کتاب پڑھنے کی’’16  نیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (معجم کبير، ۶ / ۱۸۵، حديث: ۵۹۴۲)
دومَدَنی پھول: 	(۱)بِغیراچّھی نیّت کے کسی بھی عَملِ خیرکا ثواب نہیں ملتا۔ 
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتناثواب بھی زِیادہ۔ 
	(۱)ہربارحمدوصلوٰۃ اورتَعَوُّذوتَسْمِیّہ سے آغازکروں گا۔ (اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہو جائے گا)۔ (۲)رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۳)حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اوراَحادیث ِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔ (۵)جہاں جہاں’’اللّٰہ‘‘کانام پاک آئے گا وہاں  عَزَّوَجَلَّ  (۶)جہاں جہاں’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گاوہاںصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم، (۷)جہاں جہاں کسی’’صحابی‘‘ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور (۸)جہاں جہاں کسی’’بزرگ‘‘ کا نام آئے گا وہاں رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہپڑھوں گا۔ (۹)رضائے  الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا۔ (۱۰)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے فاتحہ پڑھ کراس کے مُؤَلِّف کوایصالِ ثواب کروں گا۔ (۱۱)(اپنے  ذاتی نسخے پر)عِندَالضرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے کے )’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پر  ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۳)اولیا کی صفات کو اپناؤں گا۔ (۱۴)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (۱۵)اس حدیثِ پاک’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (موطاامام مالک، ۲ /  ۴۰۷، حديث: ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے (ایک یا حسب ِ توفیق)یہ کتاب خریدکر دوسروں کوتحفۃًدے کراوراس کتاب کامطالَعہ کر کے اس کا  ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۶)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔ 
٭…٭…٭…٭