رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: جو تمہارے ساتھ نہیں وہ تمہارا مخالف ہے ۔ اور یہ بھی فرمایا: میں جس کی خواہش کے آڑے آتا ہوں وہ مجھ پر بھڑک جاتا ہے ، علم و تقوٰی والے لوگ دنیا سے رُخصت ہو چکے ہیں۔
(9388)…حضرت سیِّدُناابواحمدزُبَیْری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے ایک بھائی نے انہیں خط لکھاکہ ” مجھے اچھی اورمختصرنصیحت کیجئے ۔ “ توآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے انہیں لکھا: ” بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے اور آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے ، میرے بھائی! دنیا کا غم کبھی ختم نہیں ہوتا، اس کی خوشی ہمیشہ باقی نہیں رہتی اور اس کی فکرکبھی ختم نہیں ہوتی ، لہٰذا اپنے لئے عمل کرو تاکہ نجات حاصل ہو اور سستی نہ کرنا ورنہ تم ہلاک ہو جاؤ گے ۔ وَالسَّلَامُ
قرآنِ مجید سے لگاؤ:
(9389)…حضرت سیِّدُناولیدبن عقبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنروزانہ قرآنِ مجیدمیں دیکھ کرپڑھتے تھے جس دن نظرنہ ڈال پاتے توقرآنِ مجیدکولے کرسینے پررکھ لیاکرتے تھے ۔
آلِ محمد کون؟
(9390)…عبدالحمیدبن عبدالرحمٰن حِمَّانی کا بیان ہے کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے سوال کیا: آلِ محمدکون ہیں؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اُمّتِ محمدیہ۔
(9391)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: پوشیدہ رہنے میں عافیت ہے ۔
(9392)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: اگر مجھے کسی بال بچوں والے شخص کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کافر ہوگیا تو میں اِسے بعید نہیں سمجھوں گا۔
(9393)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: صاحبِ بصیرت شخص کی نگاہ میں دنیا کا اکثر حصہ بدترین ہے ۔
مقروض گوشت نہ کھائے :
(9394)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ