بیدار رہنے کا طریقہ:
(9382)…حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: جوچاہے کھالولیکن پیناکچھ نہیں کیونکہ جب تک تم کچھ پیو گے نہیں تمہیں نیند نہیں آئے گی۔
موت کی آرزو:
(9383)…حضرت سیِّدُناعبد الرزاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقسے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی جب غمگین ہوئے توحضرت سیِّدُناوُہَیْب بن وَرْدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے پاس جاکرکہنے لگے : ابوامیہ! کیا تم نے کسی کو موت کی تمنا کرتے دیکھا ہے ؟انہوں نے کہا: میں نے تو نہیں دیکھا۔ آپ نے کہا: میں تومرجاناچاہتا ہوں۔
(9384)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: ہمارے قبیلے بنو ثور کا ایک شخص صبح کے وقت یہ صدا لگاتا تھا: اے اللہ!نیک مسلمان بھائی دنیا سے چلے گئے ، زمانہ سخت ہو گیا، اے اللہ!مجھے ذلت ورسوائی کے بغیر جلد موت عطا فرما۔
نیکوں کی مجلس:
(9385)…حضرت سیِّدُناابن زَحْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوری اورحضرت سیِّدُنا مالک بن مِغْولرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاآپس میں گفتگوفرمارہے تھے ، دوران گفتگوان دونوں پررقت طاری ہوگئی، حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: میں چاہتاہوں کہ اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے مجھے موت آجائے ۔ حضرت سیِّدُنامالک بن مغولرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: لیکن میں یہ نہیں چاہتا، موت کے فرشتے دیکھنے سے ڈرو، موت کے فرشتے دیکھنے سے ڈرو۔ پھر رونا شروع ہو گئے اور اپنے پاؤں زمین سے رگڑنے لگے ۔
(9386)…مُؤَمَّل بن اسماعیل کا بیان ہے کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکے علاوہ اپنے علم کے مطابق عمل کرنے والا کوئی عالِم نہیں دیکھا ۔
علم و تقوٰی والے نہ رہے :
(9387)…حضرت سیِّدُنا یوسف بن اَسباط رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ