Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
279 - 361
والوں کے لئے ہے ۔ (1)
وسوسوں پر پکڑ نہیں: 
(10624)…حضرت سیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بے شک میری امت کے دلوں میں جو وسوسے آتے ہیںاللہ تعالیٰ ان سے درگزر فرماتا ہے جب تک وہ اس پر عمل یا اس کے بارے میں کلام نہ کرلیں ۔ (2)
(10625)…حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورنَبِیِّ اکرم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: نفسانی خواہش معاف ہے جب تک اس پر عمل یا اس کے متعلق بات نہ کی جائے ۔ (3)
(10626)…حضرت سیِّدُناسَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سجدوں میں اعتدال کریں اور جلد بازی نہ کریں۔ (4)
قیامت بد ترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی: 
(10627)…حضرت سیِّدُناعمران بن حُصَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مدینے کے تاجدار، غیبوں پر خبردار باذن پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: دین پر چلنا دشوارہو جائے گا اور لوگوں کے بخل و لالچ میں اضافہ ہوتا رہے گا اور قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی(5)۔ (6)
(10629)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: علم کے محافظ بھی بنو (فقط روایت کرنے والے نہ بنو)کیونکہ کبھی اس کی حفاظت تو کی جاتی ہے لیکن آگے نہیں پہنچایا جاتا اور کبھی آگے تو پہنچایا جاتا ہے لیکن محفوظ نہیں رکھا جاتا۔ 
سب سے زیادہ وزنی عمل: 
(10630)…حضرت سیِّدُناابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حسن اخلاق کے پیکر، محبوب رب اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ” مَا وُضِعَ فِي الْمِيْزَانِ اَثْقَلُ مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍیعنی میزانِ عمل میں حُسنِ اَخلاق سے وزنی عمل کوئی نہیں۔  “ (7)
 (10631)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ ہادئ عالَم، رَسُولِ مُحْتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  ” اَلْهَدْيُ الصَّالِحُ وَالسَّمْتُ الصَّالِحُ جُزْءٌ مِّنْ خَمْسَةٍ وَّعِشْرِيْنَ جُزْءً مِّنَ النُّبُوَّة یعنی اچھا طریقہ اوراچھی سیرت نبوت کے 25اجزاء میں سے ایک جُز ہے ۔  “ (8)
(10632)…حضرت سیِّدُناانسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضورنَبِیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے مجھے کہا:  ہم جمعہ کے دن کو یومِ مزید کہتے ہیں، بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اہل جنت پر تجلی فرماتا ہے اور اپنے فضل سے اُنہیں اور زیادہ عطا فرماتا ہے ۔ (9)
(10633)…حضرت سیِّدُناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ مُعَلِّمِ کائنات، شاہِ موجوداتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت معاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا:  کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تم مغرب کی نماز میں وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَاﭪ(۱) (یعنی سورۂ شمس) اور اس جیسی سورتیں تلاوت کرو؟(10)
	حضرت سیِّدُناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ خلق کے رہبر، محبوبِ ربِّ داور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ” خِيَارُكُمْ اَحْسَنُكُمْ قَضَاءًیعنی تم میں بہترین وہ ہیں جو اچھی طرح سے ادائیگی کرتے ہیں۔  “ (11)
(10634)…حضرت سیِّدُناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِین، خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے اس حال میں ملے کہ اس نے کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرایا ہو تووہ جنت میں داخل ہو گا۔ (12)


________________________________
1 -   ابو داود، کتاب السنة، باب فی الشفاعة، ۴ / ۳۱۱، حدیث: ۴۷۳۹
2 -   بخاری، کتاب العتق، باب الخطا والنسیان فی العتاقة   الخ ، ۲ / ۱۵۳، حدیث: ۲۵۲۸
3 -   مسند الفردوس، ۲ / ۳۸۷، حدیث: ۷۲۵۲
4 -   معجم کبیر، ۷ / ۲۱۲، حدیث: ۶۸۸۳
5 -   ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب شدة الزمان، ۴ / ۳۷۸، حدیث: ۴۰۳۹، عن انس بن مالک
6 -   یہاں موجودروایت(10628)کاترجمہ نہیں کیاگیاعربی متن آخرمیں ڈال دیاہے اہْلِ علم حضرات وہاں ملاحظہ فرمائیں۔ (ازعلمیہ)
7 -   ترمذی، کتاب البر والصلة، باب ماجاء فی حسن الخلق، ۳ / ۴۰۴، حدیث:  ۲۰۱۰
8 -   ابو دواد، کتاب الادب، باب فی الوقار، ۴ / ۳۲۵، حدیث: ۴۷۷۶
9 -   مصنف ابن ابى شيبة، کتاب الصلاة، باب فی فضل الجمعة ويومها، ۲ /  ۵۸، حدیث: ۱۰
10 -   سنن کبری للنسائی، کتاب التفسیر، باب سورة البروج، ۶ / ۵۱۲، حدیث: ۱۱۶۶۴
11 -   بخاری، کتاب الوكالة ، باب وكالة الشاهد والغائب جائزة، ۲ / ۸۰، حدیث: ۲۳۰۵، عن ابی ھریرة
12 -   مسلم، کتاب الایمان، باب من مات لا يشرك بالله    الخ ، ص۶۱، حدیث: ۹۲