Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
270 - 361
(10550)…حضرت سیِّدُنا نَزَّال بن سَبْرَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو خلیفہ بنایا گیا تو حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ہم نے زندوں میں سے بہترین شخص کو خلیفہ بنا یا  اور ہم نے کوئی خطا نہیں کی۔ 
(10551)…حضرت سیِّدُنا سعید بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ آقائے نامدار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح چھا جانے والے فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:  اور لوگ اس میں بڑی تیزی کے ساتھ دنیا سے جانے لگیں گے ۔ کسی نے پوچھا:  کیا تمام لوگ ہلاک ہو جائیں گے ؟ فرمایا:  ان کے لیے قتل کافی  ہوگا۔ (1)
(10552)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے برسرِمنبراپنے ہاتھ کودائیں بائیں حرکت دیتے ہوئے فرمایا: عراق پرمامورہماراذلیل عامل ہلاک ہو، عراق پر مامور ہمارا ذلیل عامل ہلاک ہو!جس نے مسلمانوں کے مالِ غنیمت میں شراب اور خنزیروں کی قیمتوں کو شامل کیا حالانکہ رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرما چکے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یہود پر لعنت فرمائے ان پر چربی حرام کی گئی تو یہ  اسے پگھلا کر بیچنے لگے ۔ (2)
نوجوان کو نصیحت: 
(10553)…کَرْدَم بن یزید فَزَاری کا  بیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسَمُرہ بن جُنْدُبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مجھ سے کہا:  اے میرے بھتیجے ! میں تمہیں عمل پر حریص نوجوان دیکھتا ہوں پس تم پاکدامنی کو لازم پکڑ لو عمل تم کو لازم پکڑ لے گا،  کم کھاؤ عمل زیادہ کرسکو گے اور رشوت سے بچو کہ جھگڑے کے وقت تمہاری  پیٹھ مضبوط رہے گی۔ 
عزت و شرف والی خصلت: 
(10554)…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ نبیوں کے سرور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  بیٹیوں کی موت (کے بعد تدفین کا عمل) عزت و شرف والے کاموں میں سے ہے ۔ (3)
کھجور کھا کے نمازِ عید کو جاناسنت ہے : 
(10555)…حضرت سیِّدُنااَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم، رسولِ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عیدالفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے کھجوریں تناول فرمایا کرتے تھے ۔ (4)
(10556)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن ابو اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بارگاہِ ربی میں یوں عرض کیا کرتے تھے :  اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الْاَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ یعنی اے میرے اللہ! تیرے لئے حمد ہے آسمان بھر کر زمین بھر کر اور اس کے سوا وہ چیز بھر کر جو تو چاہے ۔ (5)
(10557)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ جب سرکارِمدینہ، صاحبِ معطر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے احرام باندھاتو میں نے آپ کو خوشبو لگائی طوافِ کعبہ سے قبل جب آپ نے احرام کھولا اس وقت بھی میں نے آپ کو خوشبو لگائی(6)۔ (7)
(10558)…حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمبیان کرتے ہیں کہ میں نے حضورنَبِیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عصر سے پہلے چار رکعتیں ادا کرتے دیکھا ہے ۔ (8)
(10559)…حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بیان کرتے ہیں کہ حضورصاحِبُ التَّاج و المعراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فجر و عصر کے علاوہ ہر فرض نماز کے بعد دو رکعتیں ادا کیا کرتے تھے ۔ (9)
شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا: 
(10560)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس نے خواب میں مجھے دیکھا 


________________________________
1 -   مسند امام احمد، مسند سعید بن زید، ۱ / ۴۰۱، حدیث: ۱۶۴۷
2 -   مسند حمیدی، احاديث عمر بن الخطاب  عن رسول الله صلی الله علیه وسلم، ۱ / ۱۵۵، حدیث: ۱۴
3 -   معجم اوسط، ۱ / ۶۱۶، حدیث: ۲۲۶۳
4 -   مستدرک، کتاب صلاة العیدین، ۱ / ۵۹۲، حدیث: ۱۱۲۸
5 -   مسلم، کتاب الصلاة، باب ما يقول اذا رفع رأسه من الركوع، ص۲۴۷، حدیث: ۴۷۶
6 -    یعنی جب حضور انورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمحج یاعمرہ کے احرام کا ارادہ فرماتے تو میں خوشبو تیار رکھتی، آپ غسل فرما کر بغیرسلے کپڑے پہن کرخوشبو ملتے ، پھر نفل پڑھ کر تلبیہ کہتے ۔ بقرعید کے دن حاجی جمرہ عقبہ کی رمی کرکے کچھ حلال ہوجاتا ہے ، پھر طوافِ زیارت کرکے پورا حلال ہوجاتا ہے کہ اسے اپنی عورت سے صحبت بھی جائز ہوجاتی ہے ، فرماتی ہیں کہ میں ناقص حل پر ہی خوشبو حضور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کولگادیتی تھی، اس کے بعدآپ زیارت کرتے تھے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ بحالَتِ احرام خوشبولگاناحرام ہے مگراحرام سے پہلے کی خوشبوکابقاجائز ہے خواہ خوشبو کا جرم باقی رہے یا اثر۔ (مراٰۃ المناجیح، ٤ /  ١٠٢، ملتقطًا)
7 -   مسلم، کتاب الحج، باب الطیب للمحرم عند الاحرام، ص۶۰۷، حدیث: ۱۱۸۹
8 -   ترمذی، کتاب الصلاة، باب ما جاء فی الاربع قبل العصر، ۱ / ۴۳۷، حدیث: ۴۲۹
9 -   ابو داود، کتاب التطوع، باب من رخص فيهمااذا    الخ ، ۲ / ۳۷، حدیث: ۱۲۷۵