ایک روایت میں اتنا زائد ہے کہ محبوبِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدائیں جانب والوں کو سلام کیا کرتے تھے ۔
(10494)…حضرت سیِّدُنا ابن مُغَفَّل مُزَنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رحمتِ دارین، سرورِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس دو قمیصیں ہوں تو ان میں سے ایک اپنے بھائی کو پہنا دے یا ایک صدقہ کر دے ۔ (1)
(10495)…ابو حمزہ ثمُالی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا محمد بن علی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی سے پوچھا: کیا حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ کو یہ حدیث بیان کی ہے کہ ” رحمتِ دو عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک ایک بار وضو کیا۔ “ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ (2)
(10496)…حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورتاجدارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک رات میں اپنی تمام ازواج سے صحبت کے بعد ایک ہی غسل فرماتے ۔ (3)
مل کر کھانے میں احتیاط:
(10497)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں: نَهٰى رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِرَانِ بِالتَّمْرِ اِلَّااَنْ يَسْتَاْذِنَ الرَّجُلُ اَصْحَابَهٗیعنی حضورنبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک ساتھ دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے ، جب تک ساتھ والوں سے اجازت نہ لے لے ۔ (4)
(10498)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں: میں غسل کے بعد اپنی زوجہ سے گرمی حاصل کرتا ہوں۔
تشہدکی تعلیم:
(10499)…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ معلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابَۂ کرام کو یوں تشہد سکھایا: ” اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيۡكَ اَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَيۡنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِيۡنَ اَشۡهَدُ اَنۡ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاَشۡهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبۡدُهٗ وَرَسُوۡلُه یعنی تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں، اے نبی! آپ پرسلام ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں پر سلام ہو، میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبودنہیں اور گواہی دیتاہوں کہ بے شک محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندے اور رسول ہیں۔
گناہوں کا کفارہ:
(10500)…حضرت سیِّدُناحُمْران بن اَبَان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں: میں امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے لئے وضو کا پانی رکھا کرتا تھا، میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سناکہ نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ” جو مسلمان کامل وضو کرے جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس پر فرض کیا ہے پھر وہ پانچوں نمازیں پڑھے تو یہ نمازیں درمیان میں ہونے والے گناہوں کے لیے کفارہ ہیں۔ “ (5)
(10501)…حضرت سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، راحَتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (حج کے موقع پر) مُزْدَلِفَہ(6) سے سورج طلوع ہونے سے پہلے روانہ ہوگئے تھے ۔ (7)
خوش نصیب مال دار:
(10502)…حضرت سیِّدُنا ابوذرغفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ میں ایک رات باہر نکلا توحضور نبی اکرم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکودیکھا، میں چاندکی چاندنی میں آپ کے پیچھے چلنے لگا، آپ میری طرف مڑے اور پوچھا: کون ہو؟میں نے عرض کی: ابوذر۔ ارشاد فرمایا: بے شک زیادہ مال والے قیامت کے دن کم نیکیوں والے ہوں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بھلائی سے نوازا۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے دائیں بائیں اور آگے پیچھے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’اوروہ ایسے ایسے خرچ کرتے ہوں۔ “ (8)
توبہ مومن کو مُعَطَّر کرے گی:
(10503)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن توبہ کو
________________________________
1 - مسند حارث، کتاب الزھد، باب الايثار، ۲ / ۹۸۹، حدیث: ۱۱۰۴، دون قولہ: اخاہ
2 - یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں دویاتین بار دھونے کا ذکر ہے کیونکہ ایک بار یا دوبار دھونا بیانِ جواز کے لیے ہے اورتین بار دھونا بیانِ استحباب کے لئے ۔ یاپانی کم ہونے پر ایک دوباراعضاءدھوئے اورپانی کافی ہونے پرتین بار۔ (مراٰۃ المناجیح، ۱ / ۲۸۵)
3 - مسند امام احمد، مسند انس بن مالک، ۴ / ۳۷۰، حدیث: ۱۲۹۲۵
4 - بخاری، کتاب الاطعمة، باب القران فى التمر، ۳ / ۵۴۰، حدیث: ۵۴۴۶
5 - مسلم، کتاب الطھارة، باب فضل الوضوء والصلاة عقبہ، ص۱۴۳، حدیث: ۲۳۱
6 - مُزْدَلفہ ” منٰی “ سے عرفات کی طرف تقریباً 5 کلو میٹر پر واقع میدان ہے ۔ (رفیق الحرمین، ص ۶۶)
7 - سنن كبری للبیھقی، کتاب الحج، باب الدفع من المزدلفة قبل طلوع الشمس، ۵ / ۲۰۳، حدیث: ۹۵۲۰
8 - مسلم، کتاب الزکاة، باب الترغیب فی صدقة، ص ۴۹۷، حدیث: ۹۴