کبھی نہیں ملے ہو گے ۔
سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی عقیدت:
(10373)…حضرت سیِّدُنا عباس بن یزیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناسفیان بنعُیَیْنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوحضرت سیِّدُنامسعربن کدامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاذِکرِخیرکرتے سنا۔ انہوں نے لوگوں سے فرمایا: مجھے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے متعلق لوگوں نے بتایاکہ آپ حدیث بیان کرتے ہوئے حضرت سیِّدُنامسعربن کدامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی کنیت’’ابوسَلَمہ‘‘ذکرکرتے تھے اورنام لینے سے حیا فرماتے تھے کیونکہ آپ نے حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جیسا کبھی کوئی نہیں دیکھا۔
(10374)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: میرے دور میں حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جیسا کوئی نہ تھا۔
وِصال مبارک پر آسمان والوں کی خوشیاں:
(10375)…حضرت سیِّدُنا مُصْعَب بن مِقْدامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے خواب دیکھاکہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاہاتھ تھامے ہوئے ہیں اوردونوں ایک جگہ آ جارہے ہیں (جیسے کسی کا انتظار ہو)، حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے عرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا حضرت مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال ہو گیا؟ارشاد فرمایا: ہاں اور آسمان والے ان کی وجہ سے خوشیاں منا رہے ہیں۔
(7-710376)…حضرت سیِّدُنا ہشام بن عُرْوَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ اہْلِ عراق میں سے کوئی بھی حضرت سیِّدُنا ابوایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی اورحضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رُوَاسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے افضل ہمارے پاس کوئی نہیں آیا۔
علم وتقوٰی کے جامع:
(10378)…حضرت سیِّدُنااسحاق بن ضَیْفرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنایعلیٰ بن عُبَیْد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا: ابو یوسف! آپ نے بہت سے بزرگوں سے ملاقات کی ہے آپ نے سب سے بہتر کسے