Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
251 - 361
حضرت سیِّدُنامِسْعَربن کِدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	بلند مراتب سے عظمت پانے والے ، قابلِ احترام، صحابَۂ کرام اور بزرگوں کے طریقے پر مضبوطی سے عمل پیرا، پوری زندگی پاک دامن مُعَزز لوگوں کی صحبت سے فیض یاب ہونے والے ، اپنی زبان کو لگام لگا کر اور بتکلُّف منہ بند کر کے بری باتوں سے محفوظ رہنے والے ،  بہت میل ملاپ اور جھگڑے  کوترک کرنے کی بہترین نصیحتیں کرنے والے ایک بزرگ حضرت سیِّدُنا ابو سلمہ مِسْعَر بن کِدامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ہی۔ آپ بڑی محبت کے ساتھ حق کی نصیحت کرنے والے اور اپنے رب کی عبادت میں دل وجان سے کوشاں رہنے والے تھے ۔ 
اسلاف کی نظر میں مقام ومرتبہ: 
(10368)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:  حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سچائی کا سرچشمہ تھے ۔ 
(10369)…حضرت سیِّدُنا ابومَعْمَرقَطِیْعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ کسی نے حضرت سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا: آپ کے دیکھے ہوئے لوگوں میں افضل کون ہے ؟فرمایا: حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۔ اور حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا گیا کہ آپ نے کس کو افضل پایا ہے تو آپ نے فرمایا: حضرت سیِّدُناعَمْروبن مُرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو۔ 
(10370)…حضرت سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:  میں نے حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے زیادہ فضیلت والا کوئی نہیں دیکھا۔   
(10371)…حضرت سیِّدُنا ہِشام بن عُرْوہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:  میں نے کوفہ میں حضرت سیِّدُنا مِسْعر بن کِدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے زیادہ افضل کوئی نہ دیکھا۔ اور حضرت سیِّدُنا سفیان بنعُیَیْنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:  مجھے ایسا کوئی نہیں ملا جسے میں حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپر فضیلت دوں۔ 
(10372)…حضرت سیِّدُنا نعمان بن عبد السلام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مجھ سے فرمایا:  کیا آپ نے حضرت سیِّدُنا مسعر بن کدام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ملاقات کی ہے ؟ میں نے کہا:  بالکل کی ہے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: یقیناً تم ان جیسی فضیلت والی شخصیت سے