ایک تہائی حصہ)کمائے توباجماعت نمازاداکرسکتاہے لیکن اس میں اپنی اوراہل وعیال کی کفالت نہیں کر پاتا، اس کے لئے ان دونوں میں سے کیابہترہے ؟آپ نے فرمایا: وہ ایک درہم کمائے اوراکیلانمازپڑھے (1)۔
(9373)…حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: میں ایک شخص سے ملوں جو مجھے ناپسند ہو اور وہ مجھ سے میرا حال پوچھے تو میرا دل اس کے لئے نرم ہوجاتا ہے تو ان کے لئے میں کیسے نرم دل نہ ہوؤں گا جن کے ساتھ میں نے کھایا اور ان کے بچھونوں پر آرام کیا ہو۔
گناہ کی نحوست:
(9374)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے ایک مرتبہ فرمایا: میں ایک گناہ کے سبب پانچ مہینے رات کے قیام سے محروم رہا۔
فکرِآخرت میں تڑپنا:
(9375)…حضرت سیِّدُناابوزیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دیکھا، آپ نے بَیْتُاللہ کا طواف کیا اور مقامِ ابراہیم پر دو رکعت نماز ادا کی پھر آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھاتوتڑپنے لگے اورآپ پرغشی طاری ہوگئی، کچھ حبشیوں نے آبِ زمزم نکالااوراسے لے کرآپ کے پاس آئے اورآپ پرڈالا حتّٰی کہ آپ کو افاقہ ہوا۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت سیِّدُنا ابو سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے کیا تو
________________________________
1 - احناف کے نزدیک: یہ یعنی اہل وعیال کی کفالت مطلقاًترکِ جماعت کے لئے عذرنہیں، کچھ اوراعذارہیں جن کی وجہ سے ترکِ جماعت کی اجازت ہے ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1250صفحات پرمشتمل کتاب’’بہارشریعت، جلداول، حصہ سوم، صفحہ583‘‘پرصَدْرُالشَّرِیْعَہ، بَدْرُالطَّرِیْقَہحضرت علامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینقل فرماتے ہیں: (١) مریض جسے مسجدتک جانے میں مشقت ہو(٢) اپاہج(٣) جس کاپاؤں کٹ گیاہو (٤) جس پرفالج گراہو(٥) اتنابوڑھاکہ مسجدتک جانے سے عاجزہے (٦) اندھااگرچہ اندھے کے لئے کوئی ایساہوجو ہاتھ پکڑکرمسجدتک پہنچادے (٧) سخت بارش اور(٨) شدیدکیچڑکاحائل ہونا(٩) سخت سردی(١٠) سخت تاریکی(١١) آندھی (١٢) مال یاکھانے کے تلف(ضائع)ہونے کااندیشہ(١٣) قرض خواہ کاخوف ہے اوریہ تنگ دست ہے (١٤) ظالم کاخوف (١٥) پاخانہ(١٦) پیشاب(١٧) ریاح کی حاجت شدیدہے (١٨) کھاناحاضرہے اورنفس کواس کی خواہش ہو(١٩) قافلہ چلے جانے کااندیشہ ہے (٢٠) مریض کی تیمارداری کہ جماعت کے لئے جانے سے اس کوتکلیف ہوگی اورگھبرائے گا، یہ سب ترکِ جماعت کے لئے عذرہیں۔ (درمختار، کتاب الصلاة، باب الامامة، ۲ / ۳۴۷ تا۳۴۹)