Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
248 - 361
(10359)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: کیامیں تمہیں جنتی خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں نہ بتاؤں؟وہلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِہے ۔ (1)
سب سے افضل نماز: 
(10360)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے حضرت سیِّدُنا حُمْران بن اَبان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن سے فرمایا: تمہیں باجماعت نماز پڑھنے سے کیا چیز روکتی ہے ؟میں تو جمعہ کی فجر باجماعت ادا کر چکا ہوں، کیا تمہیں حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا یہ فرمان نہیں پہنچا:  ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک سب سے افضل نماز جمعے کے دن فجر کی باجماعت نماز ہے ۔  “ (2)
قبر کی حرمت: 
(10361)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  کسی شخص کا انگارے پر پاؤں رکھنا قبر پر پاؤں رکھنے سے زیادہ بہتر ہے ۔ (3)
مہمانی کا حق: 
(10362)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  مہمانی کا حق تین دن ہے اس سے زیادہ صدقہ ہے ۔ (4)



________________________________
1 -   ترمذی، کتاب الدعوات، باب ۳، ۵ / ۲۴۴، حدیث: ۳۳۸۵، عن ابی موسی اشعری
2 -   شعب الایمان، باب الصلوات، فضل الصلاة على النبی، ۳ / ۱۱۵، حدیث: ۳۰۴۵
3 -   مسند امام احمد ، مسند ابی ھریرة، ۳ / ۶۲۲، حدیث: ۱۰۸۳۴، بتغیر
4 -   سنن کبری للبیھقی، کتاب الجزیة، باب ماجاء فی الضیافة ثلاثة، ۹ / ۳۳۱، حدیث: ۱۸۶۹۲