Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
245 - 361
 وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ضرور ایسے لوگوں کو پیدا فرماتا جو گناہوں کا ارتکاب کرتے پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کی مغفرت فرما دیتا۔ (1) 
ذکر کرنے والوں پر رحمتیں: 
(10350)…حضرت سیِّدُنا ابو سعید و حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رحمتِ کونین، راحتِ دارین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا ذکر کرنے بیٹھتے ہیں انہیں رحمت ڈھانپ لیتی ہے ، فرشتے گھیر لیتے ہیں، اُن پر سکینہ اترتا ہے  اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مقرب ملائکہ میں ان کا ذکر فرماتا ہے ۔ (2)
تین بدبخت: 
(10351)…حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام فرمائے گا نہ اُن پر نظَرِ رحمت فرمائے گااور نہ ہی انہیں گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔ میں نے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ خائب وخاسر لوگ کون ہیں؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی بات دہرائی اور پھرارشادفرمایا: (۱)…تہبند لٹکانے والا(۲)…احسان جتانے والا اور (۳)…جھوٹی یا گناہ والی قسم کھا کرسودابیچنے والا۔ (3)
(10352)…حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اتنی نمازپڑھتے کہ قَدَمَیْن شَرِیْفَیْن پر ورم آجاتا، کسی نے عرض کی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ ایساکیوں کرتے ہیں جبکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ کے سبب آپ کے اگلوں اور پچھلوں کے گناہ معاف فرما دئیے ؟ ارشاد فرمایا:  کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ (4)



________________________________
1 -   مسند البزار، حدیث عبد اللّٰه بن عمرو بن العاص، ۶ / ۴۲۰، حدیث: ۲۴۴۹، عن عبد اللّٰه بن عمرو
2 -   مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن وعلى الذكر، ص۱۴۴۸، حدیث: ۲۷۰۰، بتقدم وتاخر
3 -   ابو داود، کتاب اللباس، باب ماجاء فی اسبال الازار، ۴ / ۷۹، حدیث: ۴۰۸۷
4 -   بخاری، کتاب التفسیر، باب لیغفر الله    الخ، ۳ / ۳۲۸، حدیث: ۴۸۳۶، عن مغیرة