Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
244 - 361
 وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: جس میں چارباتیں ہوں وہ منافق ہے اوراگراُس میں ان میں سے ایک بات ہوتواُس میں نفاق کی خصلت ہے حتّٰی کہ اُسے چھوڑدے : (۱)…جب بات کرے توجھوٹ بولے ، (۲)…جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ، (۳)…جب امانت دی جائے تو خیانت کرے اور(۴)… جب جھگڑا کرے تو گالی دے ۔ (1)
رضائے الٰہی کے لیے محبت کی فضیلت: 
(10347)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اكرم، رسول محتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:  ” مَنْ سَرَّهٗ اَنْ يَّجِدَ طَعْمَ الْاِيْمَانِ فَلْيُحِبَّ الْعَبْدَلَايُحِبُّهٗ اِلَّالِلَّهِیعنی جوحلاوتِ ایمان محسوس کرنا چاہے اسے چاہئے کہ بندوں سے صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے محبت کرے ۔  “ (2)
(10348)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی پاک، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:  کیا میں تمہیں ایسے کلمے کے بارے میں نہ بتاؤں جو عرش کے نیچے جنتی خزانوں میں سے ہے ؟ وہلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللهِ ہے ۔ (3)
شانِ غفاری کا ظہور: 
(10349)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ



________________________________
1 -   بخاری، کتاب الایمان، باب علامة المنافق، ۱ / ۲۴، حدیث: ۳۴، ۳۳
2 -   ترمذی، کتاب الدعوات، باب۳، ۵ / ۲۴۴، حدیث: ۳۳۸۵، عن ابی موسی اشعری
3 -   مسند ابو داود طیالسی، عمرو بن ميمون عن ابی هريرة، ص۳۲۶، حدیث: ۲۴۹۴