Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
239 - 361
 بعد بہتر حضرت سیِّدُناابو بکر اور پھر حضرت سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں۔ 
(10326)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن سلمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہے کہ میں نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو فرماتے سنا:  کیا میں تمہیں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے بہترشخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں اور ان کے بعدحضرت سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں۔   
(28-10327)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا: اس اُمَّت میں سرورِ انبیا، محبوبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے بہتر حضرت سیِّدُناابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں اور ان کے بعدسب سے بہتر حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں اگر میں تیسرے کا نام لینا چاہوں تو لے سکتا ہوں۔ 
(30-10329)…حضرت سیِّدُنا ابو اسحاقسَبِیعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے کوفہ کے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا:  ” رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد اس اُمَّت میں سب سے بہتر حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں اور ان کے بعد حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں اگر تم چاہو تو میں تمہیں تیسرے کے بارے میں بتاؤں؟ “ لوگوں نے راوی سے پوچھا:  ابو اسحاق! سب سے بہتر یا سب سے افضل؟ توہجے کرتے ہوئے فر مایا:  خ، ی، ر، خیر یعنی بہتر ۔ (1)
گستاخانِ شیخین پر غضَبِ مُرتَضَوِی: 
(10332)…حضرت سیِّدُنا زید بن وَہْبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے دورِ خلافت میں ان کے پاس جا کر عرض کی:  امیرالمؤمنین! میں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جو حضرت سیِّدُنا ابو بکرو حضرت سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا ایسا ذکر کر رہے تھے جو اسلام میں ان کے شایانِ شان نہیں ہے ۔ یہ سنتے ہی آپ فوراً منبر پر تشریف لائے ، آپ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے فرمانے لگے : اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اورجاندارکو پیدا کیا!حضرت 



________________________________
1 -   یہاں موجودروایت(10331)کاترجمہ نہیں کیاگیاعربی متن آخرمیں ڈال دیاہے اہْلِ علم حضرات وہاں ملاحظہ فرمائیں۔ (ازعلمیہ)