Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
238 - 361
 اوروں سے زیادہ دیاجب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا:  میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا ہے کہ ’’عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ ‘‘(1)
(10320)…حضرت سیِّدُناحنظلہ بن سُوَیدغَنَوِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہامیرالمؤمنین سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اوراہْلِ شام کی طرف سے امان میں تھے وہ  بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سیِّدُنا عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا سر لایا گیا تو دو شخص آپس میں جھگڑنے لگے ، ایک کہتا:  میں نے اسے قتل کیا ہے اور دوسرا کہتا : میں نے قتل کیا ہے ۔ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: نہیں، آپس میں جھگڑا مت کرو کیونکہ میں نے رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنا ہے کہ ’’حضرت عمار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو باغی گروہ شہید کرے گا۔ ‘‘(2)
اُمَّت کے سب سے بہتر لوگ: 
(22-10321)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا: اس اُمَّت میں حضور سیِّدِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے بہتر حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق اور ان کے بعد حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں اگرمیں تیسرے کا نام لینا چاہتا تو ضرور لے لیتا۔ 
(24-10323)…حضرت سیِّدُنا عبد خیر بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا بیان ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا:  کیا میں تمہیں اس اُمَّت میں سرورِ کونین، شہنشاہِ دارین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے بہترشخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: ضرور بتائیے ۔ فرمایا: وہ حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں، پھر تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد فرمایا:  کیا میں تمہیں حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بعد اس اُمَّت کے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ 
(51032(…حضرت سیِّدُناابُوجُحَیْفَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو فرماتے سنا:  اس اُمَّت میں نبی اکرم، شافِعِ اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتى يمر    الخ، ص۱۵۵۸، حدیث: ۲۹۱۶، عن ام سلمة، بتغیر قلیل
2 -   مسند امام احمد، مسند عبد اللّٰه بن عمرو، ۲ / ۵۶۴، حدیث: ۶۵۴۹