Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
237 - 361
 تمہاری وہی نسبت ہو جوحضرت ہارون کی حضرت موسٰی عَلَیْہِمَا السَّلَام سے تھی ہاں! مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (1)
(10-10309)…حضرت سیِّدُنا سعد  بن ابی وقاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ رسول پاک، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے غزوۂ تبوک کے موقع پر حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو اپنا نائب مقرر کیا تو انہوں نے عرض کی:  کیاآپ مجھے اپنے پیچھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑے جا رہے ہیں؟ ارشاد فرمایا: کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تم میرے لیے ایسے ہو جیسے حضرت موسی کے لیے حضرت ہارونعَلَیْہِ السَّلَام تھے ۔ مگر سنو!میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (2)
سیِّدُناعمار بن یاسر کی خبرشہادت: 
(16تا10311)…حضرت سیِّدُناابوسعیدخُدری اوراُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا اُمّ سلمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عمار بن یاسررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا:  تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔ (3)
 (10317)…حضرت سیِّدُنا ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا: اے سُمَیَّہ کے فرزند!افسوس کہ تم کو سخت تکلیف پہنچے گی اور تمہیں باغی گروہ شہید کرے گا۔ (4)
(10318)…حضرت سیِّدُناابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے بہتر شخص حضرت ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے  مجھے بتایا کہ رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔ 
(10319)…حضرت سیِّدُنا عَمْرو بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار سے ایک مصری شخص نے بیان کیا کہ حضرت سیِّدُنا عَمْروبن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے لوگوں کی طرف تحائف بھیجے تو حضرت سیِّدُنا عمار بن یاسررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو



________________________________
1 -   سنن کبری للنسائی، کتاب الخصائص، ذکر منزلة علی بن ابی طالب، ۵ / ۱۲۲، حدیث: ۸۴۳۸، معجم اوسط، ۳ / ۱۷۹، حدیث:  ۴۲۴۸
2 -   مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل علی بن ابی طالب، ص۱۳۰۹، حدیث: ۲۴۰۴
3 -   مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتى يمر   الخ، ص۱۵۵۸، حدیث: ۲۹۱۶
4 -    مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتى يمر   الخ، ص۱۵۵۸، حدیث: ۲۹۱۶