Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
231 - 361
(10267)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بیان ہے کہ میں نے مُزْدَلِفَہ میں حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ہمراہ نماز ادا کی انہوں نے عشاء کی دو رکعتیں پڑھائیں تو حضرت خالد بن مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا:  سرورِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی اس جگہ ایسا ہی کیا تھا۔ (1)
قصر مکمل فرض نماز ہے : 
(10268)…حضرت سیِّدُناعُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: جمعہ کی نمازدورکعتیں ہیں، عیدالفطرکی نمازدو رکعتیں ہیں، فجر کی نماز دو رکعتیں ہیں اور سفر کی نماز دو رکعتیں ہیں تمہارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرمان کے مطابق یہ بغیر کسی کمی کے مکمل ہیں۔ (2)
(10269)…حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورنَبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ذُوالْحُلَیْفَہ میں دو رکعت نماز (قصر)ادا کی۔ (3)
(71-10270)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ حضورنبی اکرم، نُوْرِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمذُوالْحُلَیْفَہ تشریف لائے تو وہاں دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ (4)
(10272)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا، محبوبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے گھر سے سفر پر روانہ ہوتے تو واپسی تک دو دو رکعتیں  ادا فرماتے تھے ۔  (5)
(10273)…حضرت سیِّدُنا موسٰی بن سلمہ بن ہُذَلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے پوچھا:  جب مسجد ِحرام میں میری نمازِ باجماعت فوت ہو جائے تو میں کتنی



________________________________
1 -   مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۵۳۴، حدیث: ۶۴۰۹
2 -   نسائی، کتاب تقصیر الصلاة  فی السفر، باب ۱ ، ص۲۴۷، حدیث: ۱۴۳۷،  ” الفجر “  بدله ” النحر “ 
3 -   مسند ابو داود  طیالسی، الافراد، ص۸، حدیث: ۳۵
4 -   دار قطنی، کتاب الحج، ۲ / ۲۷۹، حدیث: ۲۴۰۸
5 -   مسند ابو داود طیالسی، سعيد بن شفى عن بن عباس، ص۳۵۸، حدیث: ۲۷۳۷