اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے سفر میں نماز کے بارے میں پوچھاگیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: سفر میں دو رکعتیں ادا کرناسرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا طریقہ ہے ۔ (1)
(10261)…حضرت سیِّدُناعبدالرحمٰن بن عَیَّاشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے مروی ہے کہ ملکِ فارس کے امیر حضرت عمر بن عُبَـیْدُاللہ بن معمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو ایک مکتوب بھیجا جس میں انہوں نے سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: سفر کی نماز دو رکعتیں ہیں توجس نے سنت کی مخالفت کی اس نے ناشکری کی۔ (2)
(10262)…حضرت سیِّدُناابن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ سرورِ کونینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسجدِ حرام تشریف لائے ، بیتُ اللہ کا طواف کیا اور مقامِ ابراہیم پر دو رکعتیں اداکیں پھرکوہِ صفاپرتشریف لے گئے ۔ (3)
(10263)…حضرت سیِّدُناعَمْروبن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا: سفر میں دو رکعتیں سنت ہیں۔
(10264)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سفر میں دو رکعتیں ہی ادا فرمایا کرتے تھے ۔ (4)
(66-10265)…سَلَمَہ بن کُہَیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے مُزدَلِفَہ میں حضرت سیِّدُنا سعید بن جُبَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھا انہوں نے عشاء کی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیر کر فرمایا: حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ہمیں اس جگہ نماز پڑھائی تو انہوں نے بھی ایسا ہی کیا اور پھر فرمایا کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی اس جگہ ایسا ہی کیا تھا۔ (5)
________________________________
1 - مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۳۲۶، حدیث: ۵۲۱۳
2 - مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۲۹۷، حدیث: ۵۰۴۲
مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاة ، باب الصلاة فی السفر، ۲ / ۳۴۳، حدیث: ۴۲۹۲
3 - بخاری، کتاب الحج، باب من صلی رکعتی الطواف خلف المقام، ۱ / ۵۴۴، حدیث: ۱۶۲۷
4 - مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۳۹۰، حدیث: ۵۵۹۴
5 - مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۳۷۹، حدیث: ۵۵۳۹
مسند ابو داود طیالسی، سعيد بن جبير عن بن عمر، ص۲۵۵، حدیث: ۱۸۷۰