Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
229 - 361
شریعت میں اِختیارِ مصطفٰے : 
(53تا10250)…حضرت سیِّدُنا براء بن عازِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بقرعیدکے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:   ” آج کے دن کی ابتدا ہم جس چیز سے کریں گے وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھیں پھر واپس جا کر قربانی کریں جس نے ایسا کیا اس نے ہماری سنت کو پالیااور جس نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا وہ فقط گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے تیار کرلیااُسے قربانی سے کچھ تعلق نہیں۔  “ یہ سن کر میرے ماموں ابو بُردَہ بن نِیَار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جو نماز سے پہلے جانور ذبح کر چکے تھے کھڑے ہو کر عرض کرنے لگے :  ” یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے پاس چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے جو میرے نزدیک سال بھر کی بکری سے زیادہ اچھا ہے ۔  “ نبی مُختاربِاذنِ پروردَگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:  ” تم اس کی قربانی کر لو اور تمہارے بعد یہ کسی کے لئے کافی نہیں ہو گا۔  “ (1)
سفر میں قصرہے : 
(58تا10254)…حضرت سیِّدُنا صَفوان بن مُحْرز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے سفر  میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:  سفر کی دو رکعتیں ہیں تو جو سنت کی مخالفت کرتا ہے وہ ناشکری کرتا ہے ۔ (2)
(10259)…حضرت سیِّدُنا عَون اَزْدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ ملک فارس کے امیر حضرت سیِّدُنا عمر بن عُبَـیْدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو خط لکھ کر سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا توآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جواب میں لکھا:  رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب اپنے گھر سے کہیں روانہ ہوتے تو واپس آنے تک (قصر کی) دو رکعتیں ہی ادا فرماتے ۔ (3)
(10260)…حضرت سیِّدُنا حکیم بن حَذَّاءرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ



________________________________
1 -   بخاری، کتاب العیدین، باب الخطبة بعد العید، ۱ / ۳۳۱، ۳۳۲، حدیث: ۹۶۵، ۹۶۸
2 -   مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاة ، باب الصلاة فی السفر، ۲ / ۳۴۳، حدیث: ۴۲۹۲
3 -   مسند امام احمد ، مسند عبد اللّٰه بن عمر، ۲ / ۲۹۷، حدیث: ۵۰۴۲