Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
228 - 361
کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ (1)
نمازِ جمعہ و عیدین کی قراءت: 
(45تا10241)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضورنبی پاک، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجمعہ کے دن نمازِ جمعہ میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کیا کرتے تھے اور روزِ جمعہ نمازِ فجر میں سورۂ  سجدہ اور سورۂ دھر کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ (2)
جمعہ کے دن فجر کی قراءت: 
(47-10246)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود اور حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم روزِ جمعہ نمازِ فجر میں سورۂ  سجدہ اور سورۂ دھر کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ (3)
(10248)…حضرت سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جمعہ کی نماز میں سورۂ اعلیٰ اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے اور جب کبھی دو عیدیں (جمعہ و عید) جمع ہو جاتیں تب بھی ان دونوں سورتوں کی تلاوت کرتے ۔ (4)
(10249)…حضرت سیِّدُنا ابو جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کسی نے کہا:  امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم جمعے کی نماز میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کرتے ہیں تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:  رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے ۔ (5)



________________________________
1 -   مسند امام احمد ، مسند علی بن ابی طالب، ۱ / ۱۹۲، حدیث: ۶۷۸، بتقدم وتاخر ودون قولہ:  والعادیات
2 -   مسلم، کتاب  الجمعة ، باب ما يقرا فی يوم الجمعة، ص۴۳۵، حدیث: ۸۷۹
3 -   ابن ماجہ، کتاب اقامة الصلاة، باب القراة فی صلاة الفجر، ۱ / ۴۵۱، حدیث: ۸۲۴
4 -   ترمذی، کتاب العیدین، باب فی القراة فی العیدین، ۲ / ۶۲، حدیث: ۵۳۳
5 -   مسند ابن الجعد،  الحكم عن ابی جعفر، ص۴۴، حدیث: ۱۵۸