Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
225 - 361
 پڑھیں:  ” اَلتَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهٗ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِيْنَ اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُه۔ پھرتم میں سے جسے جو دعا پسند ہو وہ دعا کرے ۔  “ (1)
خطبَۂ نماز اورخُطبۂ حاجت: 
(10225)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمیں خطبَۂ حاجت اور خطبَۂ نماز (یعنی تَشَھُّد) سکھایاکرتے تھے ، (خطبَۂ حاجت یہ ہے ): ’’ اَلْحَمْدُلِلَّهِ (یا فرمایا: )اِنَّ الْحَمْدَلِلَّهِ نَسْتَعِيْنُهٗ وَنَسْتَغْفِرُهٗ وَنَعُوْذُبِاللهِ مِنْ شُرُوْرِاَنْفُسِنَامَنْ يَهْدِاللهُ فَلَامُضِلَّ لَهٗ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهٗ وَاَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُه یعنی تمام تعریفیں اللہ کی ہیں ہم اسی کی حمد کرتے ہیں، اُسی سے مدد مانگتے ہیں، اُسی سے معافی چاہتے ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں سے رب کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہہدایت دے اُسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اورجسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اوربے شک محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اُس کے بندے اور رسول ہیں۔ پھر یہ تین آیات تلاوت کرے : 
(1)…
یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوا  اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِهٖ  وَ  لَا  تَمُوْتُنَّ  اِلَّا  وَ  اَنْتُمْ  مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲)(پ۴، اٰل عمرٰن: ۱۰۲)
ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان ۔
(2)…
یٰۤاَیُّهَا  النَّاسُ   اتَّقُوْا  رَبَّكُمُ  الَّذِیْ  خَلَقَكُمْ  مِّنْ  نَّفْسٍ  وَّاحِدَةٍ  وَّ  خَلَقَ  مِنْهَا  زَوْجَهَا  وَ  بَثَّ  مِنْهُمَا  رِجَالًا  كَثِیْرًا  وَّ  نِسَآءًۚ-وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ  اللّٰهَ  كَانَ  عَلَیْكُمْ  رَقِیْبًا(۱) (پ۴، النسآء: ۱)
ترجمۂ کنزالایمان: اے لوگواپنے رب سے ڈروجس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اُس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلادیئے اوراللہ سے ڈرو جس کے نام پرمانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو بے شک اللہہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے ۔ 



________________________________
1 -   مسند ابو داود الطیالسی، ما اسند عبد اللّٰہ بن مسعود، ص۳۹، حدیث: ۳۰۴