سعادت کاانتظار کرنے لگے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت ابوعُبَیْدہ بن جَرّاح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بھیج دیا۔ (1)
قبول نہ ہونے والی نماز اور صدقہ:
(10213)…حضرت سیِّدُنامُصْعَب بن سعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے مرضِ وصال میں لوگ ان کی عیادت کوآئے اوران کی تعریف کرنے لگے جبکہ حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا خاموش رہے پھر فرمانے لگے : میں ان لوگوں کی طرح دھوکے میں نہیں رکھوں گا، میں نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بغیر پاکی کے نماز اورخیانت کے مال سے صدقہ و خیرات قبول نہیں فرماتا۔ (2)
(16تا10214)…حضرت سیِّدُنااُسامہ بن عمیر ہُذلی اور حضرت سیِّدُناعمران بن حصین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّبغیر طہارت کے نماز اورخیانت والے مال سے صدقہ قبول نہیں فرماتا۔ (3)
(23تا10217)…حضرت سیِّدُناابو رافعرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ (یعنی سورۂ انشقاق) میں سجدہ کیا اور فرمایا: میں نے اپنے خلیل صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے ، میں اس میں ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا حتّٰی کہ میں ان سے جا ملوں۔ (4)
اَلتَّحِیَّات کی تعلیم:
(10224)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ہمیں معلوم نہ تھا کہ ہم ہر دورکعت کے بعد کیا پڑھیں سوائے یہ کہ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی تسبیح وتکبیر کہیں اور اپنے رب کی حمد بیان کریں، جبکہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّمبھلائی کو ابتداتا انتہا مکمل جانتے تھے لہٰذا آپ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ہر دو رکعتوں کے بعدیہ
________________________________
1 - بخاری، کتاب المغازی، باب قصة اھل نجران، ۳ / ۱۳۴، حدیث: ۴۳۸۰، ۴۳۸۱، قولہ: امینا حق امین، دون ثلاث مرات
2 - مسند ابو داود الطیالسی، مصعب بن سعد عن ابن عمر، ص۲۵۵، حدیث: ۱۸۷۴
3 - نسائی، کتاب الزکاة، باب الصدقة من غلول، ص۴۱۵، حدیث: ۲۵۲۱
4 - مسلم، کتاب المساجد، باب سجود التلاوة، ص۲۹۲، حدیث: ۵۷۸
نسائی، کتاب الافتتاح، باب السجود فی ’’اقرا باسم ربک‘‘، ص۱۶۸، حدیث: ۹۶۴