وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے مرا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اللہعَزَّ وَجَلَّکے رسول ہیں تو وہ داخِلِ جنت ہوگا۔ (1)
(10204)…حضرت سیِّدُنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ بیکسوں کے مددگارآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ملے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس کا رسول ہوں اور یہ گواہی صدقِ دل سے دی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (2)
(10205)…حضرت سیِّدُناعثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مُبَشِّرِ اعظم، شفیْعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو یہ یقین رکھتے ہوئے مرا کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ داخِلِ جنت ہوگا۔ (3)
(10206)…حضرت سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو بندہ بھی صدقِ دل سے اسے کہتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جہنم پر حرام فرما دیتا ہے ۔ (4)
اُمتِ مسلمہ کے امین:
(11تا10207)…حضرت سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ رحمتِ دارین، سرورِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ” وَلِكُلِّ اُمَّةٍ اَمِيْنٌ وَّاَمِيْنُ هٰذِهِ الْاُمَّةِ اَبُوْ عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ یعنی ہر اُمّت کا ایک امین ہے اور اس اُمّت کے امین ابو عبیدہ بن جرّاح (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) ہیں۔ “ (5)
(10212)…حضرت سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: اہْلِ نجران نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی: ہمارے پاس کسی امین شخص کو بھیج دیجئے ۔ صادق وامین آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے پاس ضرور ایساامین بھیجوں گاجو واقعی امین ہے ، جو واقعی امین ہے ، جو واقعی امین ہے ۔ پس صحابَۂ کرام اس
________________________________
1 - مسند ابو داود الطیالسی، ماروی عن قتادة، ص۲۶۵، حدیث: ۱۹۶۵
2 - تاریخ کبیر للبخاری، باب الھاء، ھصان بن کاھل، ۸ / ۱۳۲، حدیث: ۱۲۲۳۷
3 - مسلم، کتاب الایمان، باب الدليل على ان من مات على الخ، ص۳۴، حدیث: ۲۶
4 - مسند امام احمد ، مسند عثمان بن عفان، ۱ / ۱۳۸، حدیث: ۴۴۷
5 - بخاری، کتاب المغازی، باب قصة اھل نجران، ۳ / ۱۳۵، حدیث: ۴۳۸۲