کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے ۔ (1)
بحالتِ ایمان مرنے والا جنتی ہے :
(10199)…حضرت سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: جان لو کہ جو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے مرے گا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا رسول ہوں تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (2)
حضرت سیِّدُنامحمد بن جعفررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی روایت میں یہ بھی ہے کہ’’دل سے تصدیق کرنے والا بھی ہو۔ ‘‘
(10200)…حضرت سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک سواری پر حضور نبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے بیٹھے تھے ، آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو خوشخبری سنا دو کہ جواس حال میں مرے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا تو حضرت معاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: مجھ خوف ہے کہ لوگ اس پر تکیہ کر لیں گے (اور عمل چھوڑ دیں گے ) ۔ ارشاد فرمایا: تو انہیں یہ خوشخبری نہ دینا۔ (3)
(10201)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: جان لو کہ جو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے انتقال کر جائے کہ ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (4)
(10202)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت معاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: جس نے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهکہا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (5)
(10203)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
________________________________
1 - بخاری، کتاب الصوم، باب فضل الصوم، ۱ / ۶۲۴، حدیث: ۱۸۹۴
2 - مسند ابو داود الطیالسی، ماروی عن قتادة، ص۲۶۵، حدیث: ۱۹۶۵
3 - معجم کبیر ، ۲۰ / ۴۷، حدیث: ۷۸، دون قولہ: قال فلا
4 - سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلة، باب ثواب من كان يشهد الخ، ۶ / ۲۷۸، حدیث: ۱۰۹۷۱
5 - سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلة، باب ثواب من كان يشهد الخ، ۶ / ۲۷۸، حدیث: ۱۰۹۷۱