Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
219 - 361
زمین پر بیٹھ کر کھانا: 
(10176)…حضرت سیِّدُنامحمدبن شَبِیْبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیِّدُناحسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے پوچھا: کیامحبوبِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے ؟ تو انہوں نے فرمایا:  جی ہاں، اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ 
	امام شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں حضرت شبیبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے ملا تو ان سے پوچھا: کیاآپ نے سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکوایساایسافرماتے سنا ہے ؟ تو انہوں نے کہا:  جی ہاں۔ 
تہائی قرآن کے برابر ثواب: 
(10177)…حضرت سیِّدُناابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سرورِدارَین، رحمَتِ کَونَیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  کیا تم اس سے عاجز ہو کہ رات میں تہائی قرآن پڑھ لیا کرو؟ عرض کی گئی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْکَ وَسَلَّم!تہائی قرآن کوئی کیسے پڑھ سکے گا؟ ارشاد فرمایا: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ  پڑھ لیا کرو۔ (1)
(7910178-)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے رحمَتِ عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  کیا تم اس پر قادر ہو سکتے ہو کہ ہر رات میں تہائی قرآن پڑھ لیا کرو؟ لوگوں نے عرض کی:  یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم!تہائی قرآن کوئی کیسے پڑھ سکے گا؟ ارشاد فرمایا: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ  پڑھ لیا کرو۔ (2)
(81-10180)…حضرت سیِّدُناابوایوب انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ اُمّت کے غمخوار، مکی مدنی سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ  تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ (3)
آگ سے بچو: 
(88تا10182)…حضرت سیِّدُناعدی بن حاتمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمارے سامنے دوزخ کا ذکر کیا تو اس سے پناہ مانگی اورناپسندیدگی سے چہرہ مبارکہ پھیر لیا اور ارشاد فرمایا:



________________________________
1 -   مسند امام احمد ، حدیث ابی الدرداء، ۱۰ / ۴۱۸، حدیث: ۲۷۵۶۵	
2 -   سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلة، باب ما يستحب للانسان ان يقرا كل ليلة، ۶ / ۱۷۲، حدیث: ۱۰۵۱۱
3 -   سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلة، باب ما يستحب للانسان ان يقرا كل ليلة، ۶ / ۱۷۴، حدیث: ۱۰۵۲۳