Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
216 - 361
 عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے پاس بیٹھا تھا کہ کسی نے حالَتِ احرام میں مکھی  مارنے والے کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا:  اے عراق والو!کیا تم مجھ سے  مکھی مارنے والے  مُحْرِم کا پوچھتے ہوحالانکہ تم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نواسے کو شہید کیا ہے جن کے بارے میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے :   ” هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَایعنی یہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔  “ (1)
نفلی روزوں کی فضیلت: 
(10164)…حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے ایسے عمل کا حکم دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ ارشاد فرمایا:  اپنے اوپر روزے کو لازم کر لو کہ اس کے مقابل کوئی عمل نہیں۔ پھر میں نے دوسری مرتبہ حاضر ہو کریہی عرض کی تو ارشاد فرمایا:  اپنے اوپر روزے کو لازم کر لو کہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں۔ (2)
(10165)…(الف)حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:  میں ایک غزوہ میں سرکارِمدینہ، قرارِقلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھا، میں نے عرض کی:  مجھے ایسا عمل بتایئے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ ارشاد فرمایا:  اپنے اوپر روزے کو لازم کر لو۔ (3)
شیطانی عمل کی ممانعت: 
(10165)…(ب)حضرت سیِّدُنا حسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے نُشْرہ(4)کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ یہ شیطانی کام ہے ۔ (5)



________________________________
1 -   بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب الحسن والحسین، ۲ / ۵۴۷، حدیث: ۳۷۵۳
2 -   نسائی، کتاب الصیام، باب ذکر اختلاف علی محمد بن ابی یعقوب، ص۳۷۱، حدیث: ۲۲۲۰
3 -   مسند امام احمد ، حدیث ابی امامة، ۸ / ۲۷۱، حدیث: ۲۲۲۱۱
4 -   یہ ایک خاص منتر کا نام ہے جو مجنون(آسیب زدہ)کے شفاء کے لیے کہا جاتا ہے یہ جادو کی ایک قسم ہے ۔ نشربمعنی پھیلنا اس سے ہے انتشار، چونکہ یہ عمل جنات شیاطین کے پھیلنے کی بناء پر ہوتا ہے اس کو نشرہ کہا جاتا ہے ۔ (مراٰۃ المناجیح، ۶ /  ۲۳۷)
5 -   مسند البزار، مسند ابی حمزة انس بن مالك، ۱۳ / ۲۲۴، حدیث: ۶۷۰۹