Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
215 - 361
 میں عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے ایساعمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ ارشاد فرمایا:   ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت ایسے کرو کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو۔  “ (1)
(10159)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ شاہِ اَتْقِیاء، رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ” مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهٗ مِثْلُ اَجْرِهِیعنی جس نے کسی مصیبت زدہ کو تسلی دی تو اس کے لئے مصیبت زدہ کے برابر ثواب ہے ۔  “ (2)
(10160)…حضرت سیِّدُناعدی بن حاتم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ خلق کے رہبر، محبوبِ رب اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ” اِتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍیعنی آگ سے بچو اگرچہ آدھی کھجورکے ذریعے ہو۔  “ (3)
امام سے پہلے سرنہ  اٹھاؤ: 
(10161)…حضرت سیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ بشیر و نذیر آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو اپنا سر پہلے اٹھالیتا ہے حالانکہ امام ابھی سجدے میں ہوتا ہے کیا وہ اس سے نہیں ڈرتا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا سر گدھے کا سرکردے ؟یا فرمایا: اس کی صورت  گدھے کی صورت کر دے ؟(4)
(10162)…حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسول بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  ” لَا يَشْكُرُاللهَ مَنْ لَا يَشْكُرُالنَّاسَیعنی جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتاوہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا شکر ادا نہیں کرتا ۔  “ (5) 
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دو پھول: 
(10163)…حضرت سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن ابو نُعْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا



________________________________
1 -    بخاری، کتاب الزکاة، باب وجوب الزکاة، ۱ / ۴۷۱، حدیث: ۱۳۹۶
2 -   ابن ماجہ، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی ثواب من عزى مصابا، ۲ / ۲۶۹، حدیث: ۱۶۰۲
3 -   بخاری، کتاب الاداب، باب طیب الکلام، ۴ / ۱۰۶، حدیث: ۶۰۲۳
4 -   ابو داود، کتاب الصلاة، باب التشدید فیمن یرفع   الخ ، ۱ / ۲۵۳، حدیث: ۶۲۳
5 -   ابو داود، کتاب الادب، باب فی شکر المعروف، ۴ / ۳۳۵، حدیث: ۴۸۱۱