عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز ادا فرمانا چاہتے تو ہم آپ کے لیے بالوں سے بنا بچھونا بچھا دیتے اور آپ اس پر نماز ادا فرماتے ۔ (1)
(51-10150)…حضرت سیِّدُنامحمد بن ابو مجالدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد بیان کرتے ہیں: حضرت ابو بردہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور حضرت سیِّدُناعبداللہ بن شدَّادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد کابَیعِ سلم کے معاملے میں اختلاف ہوا تو انہوں نے مجھے حضرت ابن ابی اوفیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ہم رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دورِ اقدس میں گندم، جو، کھجور اور منقّوں کی بیع سلم ان لوگوں سے کیا کرتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں موجود نہیں ہوتی تھیں۔ (2)
اور ایک روایت میں امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر و عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ادوار کا بھی ذکر ہے ۔
(10152)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لونڈیوں کی کمائی (یعنی ان کے زنا یا کسی اور حرام ذریعہ سے حاصل ہونے والی آمدنی)سے منع فرمایا ہے ۔ (3)
چھینک آنے پر دعا اور اس کا جواب:
(10153)…حضرت سیِّدُناابو ایوب اَنصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمتِ دو عالَم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تواَلْحَمْدُلِلَّهِ عَلٰى كُلِّ حَال(یعنی ہر حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ہے )کہے اور اسے جواب دینے والا يَرْحَمُكُمُ الله(یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّتم پر رحم فرمائے )کہے پھر چھینکنے والا يَهْدِيْكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُم(یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے کام بنادے )کہے ۔ (4)
(10154)…حضرت سیِّدُناامام شعبی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اور حضرت سیِّدُنا زید بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیٹے (یعنی میت کے والد)کی موجودگی میں دادی کو وارث قرار نہیں دیتے تھے لیکن حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اسے وارث قرار دیتے اور فرماتے
________________________________
1 - بخاری، کتاب الادب، باب الانبساط الی الناس، ۴ / ۱۳۴، حدیث: ۶۱۲۹، باب الکنیة للصبی قبل ان یولد، ۴ / ۱۵۵، حدیث: ۶۲۰۳
2 - مسند ابو داود الطیالسی، عبد اللّٰه بن ابی اوفی، ص۱۱۰، حدیث: ۸۱۵
3 - بخاری، کتاب الاجارة، باب کسب البغی والاماء، ۲ / ۷۰، حدیث: ۲۲۸۳
4 - مسند امام احمد ، حدیث ابی ایوب الانصاری، ۹ / ۱۴۹، حدیث: ۲۳۶۴۸