چارمقدس کلمات کی تعلیم:
(10146)…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا جویریہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس آئے ، وہ اپنی نماز کی جگہ بیٹھی مشغولِ دعا تھیں پھر آپ نصفِ نہار کے قریب دوبارہ تشریف لائے تو ان سے ارشاد فرمایا: کیا تم ابھی تک اسی طرح بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم پڑھاکرو؟(پھر فرمایا: )تین مرتبہسُبْحٰنَ اللهِ عَدَدَ خَلْقِهٖ(1) (۱)، تین مرتبہسُبْحٰنَ اللهِ رِضَانَفْسِهٖ(۲)، تین مرتبہسُبْحٰنَ اللهِ زِنَةَ عَرْشِهٖ(۳)اورتین مرتبہسُبْحٰنَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهٖ(۴)پڑھا کرو۔ (2)
(10147)…حضرت سیِّدُنا جابر بن سَمُرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَربن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا: آپ کی ہر چیز کی شکایت کی گئی ہے حتّٰی کہ نماز کی بھی( کہ صحیح طریقے سے نماز نہیں پڑھاتے )۔ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: میں پہلی دو رکعتیں لمبی پڑھاتاہوں اورآخری دو رکعتیں مختصراورمیں نے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طریقے کے مطابق نمازپڑھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ یہ سن کرامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَربن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: آپ کے بارے میں مجھے یہی گمان تھا۔
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ملنساری:
(49-10148)…حضرت سیِّدُناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے گھر والوں کے ساتھ گھل مل کر رہتے تھے حتّٰی کہ میرے چھوٹے بھائی سے مزاح کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے : يَااَبَاعُمَيْرٍ مَافَعَلَ النُّغَيْرُیعنی ابو عمیر!چھوٹی چڑیا کا کیا ہوا؟جب نماز کا وقت ہوتا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
________________________________
1 - (۱)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پاکی اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر(۲)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پاکی اس کی رضا کے لئے (۳)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پاکی اس کے عرش کے وزن کے برابر(۴)اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پاکی اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
2 - مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب التسبيح اول النهار وعند النوم، ص۱۴۵۹، حدیث: ۲۷۲۶
مسند امام احمد ، حدیث جویریة، ۱۰ / ۳۹۹، حدیث: ۲۷۴۹۱