(10123)…حضرت سیِّدُنا عفّان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاکثر فرمایا کرتے تھے : اگر میری ضروریات نہ ہوتیں تو میں تمہیں حدیث بیان نہ کرتا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کمزور عورتوں کے لئے سوال کیا کرتے تھے (یہی آپ کی ضروریات تھیں)۔
(10124)…حضرت سیِّدُناابو ولید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد فرماتے ہیں: حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے اس امام کی مثل کوئی نہ دیکھا یہ مجھے قرآن سناتے ہیں میں اسے یاد نہیں کرتا۔ اور میں انہیں حدیث سناتا ہوں تو وہ اسے یاد نہیں کرتے ۔
(10125)…حضرت سیِّدُناابو داؤدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دن ہم حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس تھے اور گھر کی چھت میں ایک تھیلا لٹکا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: کیا وہ تھیلا دیکھ رہے ہو؟ خدا کی قسم! میں نے اس میں عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ اَبِي لَيْلٰی عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ والی سند سے ایسی احادیث نقل کر رکھی ہیں کہ اگر میں تمہیں وہ بیان کروں تو تم جھوم اٹھو گے ، خدا کی قسم! میں تمہیں وہ حدیثیں بیان نہیں کروں گا۔
(10126)…حضرت سیِّدُناشعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اگر روایتِ حدیث کے لئے اجازت دینا صحیح ہوتو سفرختم ہوجائے گا۔
سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
یہاں ان احادیث کاذکرہوگاجوحضرت سیِّدُناشعبہ بن حجاجرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اَئِمَّہ اورمحمدنامی بڑے بڑے تابعین سے روایت کی ہیں، ان ہی میں سے حضرت سیِّدُنا محمد بن مُنکَدِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ہیں۔
سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی وراثت:
(10127)…حضرت سیِّدُناجابربنعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضور نبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے گھرتشریف لائے ، اس وقت میں بیمار تھا اور مجھے ہوش نہیں تھا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وضو کیا اور اپنے وضوکاپانی مجھ پر ڈالا یاپھر لوگوں نے آپ کے وضو کا پانی مجھ پر ڈالا تو مجھے ہوش آگیا،