کے پاس جا کر دو حدیثیں سنانے کی درخواست کرتا، میری گذارش قبول کرنے کے بعد وہ مجھ سے فرماتے : اور سناؤں؟ تو میں منع کر کے عرض کرتا: پہلے میں انہیں یاد کر کے پختہ کر لوں پھر سنائیے گا۔
علْمِ حدیث کا شہسوار:
(10100)…حضرت سیِّدُناحماد بن زیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناایوبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ہم سے فرمایا: عنقریب تمہارے پاس واسط سے شعبہ نامی ایک شخص آئے گا وہ حدیث کا شہسوار ہے جب وہ آئے تو اس سے علم حاصل کرنا۔ حضرت سیِّدُنا حماد بن زیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ آئے تو ہم نے ان سے علم حاصل کیا۔
(10101)…حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں نے جس سے بھی لفظ ” حدثنا “ سے حدیث سنی میں اس کا غلام ہوں۔
(10102)…حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مجھے شعر سنانے کافرماتے تو میں کہتا: میں آپ کو شعر سناتا ہوں، آپ مجھے حدیث سنائیے ۔
(10103)…حضرت سیِّدُناشعبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اگریہ شوقِ شاعری نہ ہوتاتو میں حضرت سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کی روایات تمہیں سناتا۔
(10104)…حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اگر میں تمہیں حضرت سیِّدُنا طلحہ بن مُصَرِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ایک سے زیادہ حدیث بیان کروں تو مجھے قید خانے لے جانا۔
(10105)…حضرت سیِّدُنا شعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جو تمہیں بتائے کہ میں نے علی بن بَذِیْمہ سے دو حدیثوں سے زیادہ احادیث سنی ہیں تو اسے جھٹلا دینا۔
(10106)…حضرت سیِّدُناشعبہ بن حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: حضرت سیِّدُناابواسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق نے حارث اَعْوَر سے فقط چار حدیثیں سنی ہیں۔