Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
187 - 361
(10025)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  ” رَحِمَ اللهُ عَيْنًا بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ وَرَحِمَ اللهُ عَيْنًا سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللهِ یعنی اللہ عَزَّ     وَجَلَّ اس آنکھ پر رحم فرمائے جو اس کے خوف سے روئی اور اللہ  عَزَّ      وَجَلَّ اس آنکھ پر بھی رحم فرمائے جو راہِ خدا میں پہرے کے لئے جاگی ۔ (1)
حَقِّ مسلم ضائع کرنا ہلاکت ہے : 
(10026)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم، شَفیعِ مُعظّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ہلاکت ہے اس کے لئے جو مسلمان کے ساتھ زیادتی کرتااور اس کا حق کم کرتا ہے ، اس کے لئے ہلاکت ہے ، اس کے لئے ہلاکت ہے ۔ (2)
(10027)…حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہرَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن، جنابِ صاق وامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جس نے اس گھر (خانہ کعبہ) کا حج یا عمرہ کیا اور فسق کیا نہ فحش گوئی کی وہ (گناہوں سے )ایسا(پاک) ہو گیا جیسا اس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔ (3)
بچھو سے حفاظت کاوظیفہ: 
(10028)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ  ایک شخص کوبچھونے کاٹ لیاجس کی وجہ سے وہ پوری رات سو نہ سکا، بارگاہِ رسالت میں کسی نے عرض کی:  فلاں شخص کو بچھو نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ پوری رات سو نہ سکا۔ تورسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:  اگر وہ شام کے وقت ” اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِیعنی میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں “ کہہ لیتا تو اسے صبح تک بچھو کا ڈنک نقصان نہیں دیتا۔ (4)
(10029)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہاللہ عَزَّ   وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت دن کے وقت میں آئے گی ۔ (5)



________________________________
1 -   مسند الفردوس، ۱ / ۴۰۸، حدیث: ۳۰۳۶
2 -   شعب الایمان، باب فی الخوف من الله تعالٰى، ۱ / ۴۸۸، حدیث: ۷۹۷
3 -   بخاری، کتاب المحصر، باب قول اللّٰه تعالٰی: ’’فلا رفث‘‘، ۱ / ۶۰۰، حدیث: ۱۸۱۹، دار قطنی، کتاب الحج، باب المواقیت، ۲ / ۳۵۸، حدیث: ۲۶۸۸
4 -    معجم اوسط، ۵ / ۲۰۸، حدیث: ۷۰۹۳، عن انس
5 -   مسند الفردوس، ۲ / ۴۲۶، حدیث: ۷۶۹۷