Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
184 - 361
بدصورت انسان سے اُس کی شادی کر وادیتا ہے حالانکہ انہیں بھی ویسی خواہش ہوتی ہے جیسی تمہاری ہوتی ہے ۔ (1)
(10015)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِقلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جب تم راستے میں مشرکین سے ملو توانہیں سلام میں پہل نہ کرو (2)۔ (3)
(10016)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِنامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  قیامت قائم نہ ہو گی جب تک کہ سرزمین عرب چراگاہوں اور نہروں والی نہ ہوجائے ۔ (4)
(10017)… حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مرفوعاًروایت ہے کہ’’دریائے فرات سونے کاپہاڑظاہر کرے گا، اس وقت لوگ باہم جنگ کریں گے توہر100میں سے 99کافرہوکرقتل ہوں گے ۔ ‘‘(5)
سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا: 
(10018)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورپرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  جب کوئی شخص یہ کہے کہ  تمام لوگ ہلاک ہوگئے تو وہ خود اُن سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے ۔ (6)
(10019)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّجب کسی بندے سے محبت فرماتاہے توحضرت جبریلعَلَیْہِ السَّلَام سے فرماتاہے : آسمان میں نداکردوکہ ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّفلاں بندے سے محبت فرماتاہے تم بھی اس سے محبت کرو۔  “ اور جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی کو ناپسند فرماتا ہے توحضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام ندا کرتے ہیں:   ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فلاں بندے کو ناپسند فرماتا ہے تم بھی اسے ناپسند جانو۔  “ (7)



________________________________
1 -   مسند الفردوس، باب الیاء، ۲ / ۴۸۹، حدیث: ۸۳۷۸
2 -   سارے کفار کا یہی حکم ہے ذمی ہوں یا حربی کہ ان کو مسلمان بلاضرورت سلام نہ کرے کہ سلام میں اظہارِاحترام ہے اورکفار کا احترام درست نہیں، مرتدین بدمذہبوں کا حکم بھی یہی ہے ضرورت کے احکام جداگانہ ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح، ۶ /  ۳۱۸)
3 -   مسند امام احمد، مسند ابی ھریرة، ۳ / ۶۱۷، حدیث: ۱۰۸۰۱
4 -   مسلم، کتاب الزکاة، باب الترغیب فی الصدقة   الخ ، ص۵۰۵، حدیث: ۱۰۱۲
5 -   مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتی    الخ ، ص۱۵۴۷، حدیث: ۲۸۹۴، بتغیر قلیل 
6 -   مسلم، کتاب البر والصلة، باب النھی من قول :  ھلک الناس، ص۱۴۱۲، حدیث: ۲۶۲۳
7 -   مسلم، کتاب البر والصلة، باب اذا احب اللّٰه عبدا، ص۱۴۱۷، حدیث: ۲۶۳۷،  بتغیر قلیل