Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
183 - 361
(10010)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے سرتاج، صاحبِ معراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ دوڑ لگائی تو میں ان سے آگے نکل گئی پھر جب میرا کچھ وزن بڑھ گیااورمیں نے ایک بارپھرآپ کے ساتھ دوڑلگائی تواس بارآپ مجھ سے آگے نکل گئے اورارشادفرمایا:  عائشہ! یہ اُس پہلی دوڑ  کا بدلہ ہے ۔ (1) 
روزِ جمعہ اور ماہِ رمضان کی برکت: 
(10011)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ محسِنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگر رمضان سلامتی کے ساتھ گزرجائے تو پورا سال سلامتی سے گزرتا ہے اور اگرجمعہ سلامتی کے ساتھ گزر جائے تو باقی دن بھی سلامتی سے گزر تے ہیں۔ (2)
(10012)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ میں نے پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویہ فرماتے سنا: اگرجمعہ سلامتی کے ساتھ گزرجائے توسارے دن سلامتی سے گزرتے ہیں(3)۔ کوئی میدان، کوئی پہاڑاورکوئی بھی شے ایسی نہیں ہے جوجمعہ کے دن سے اللہ عَزَّ    وَجَلَّکی پناہ نہ مانگتی ہو۔ 
(10013)…حضرت سیِّدُناعبدالرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رَحیم وکَریم آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے اِسْتِفْسَار فرمایا:  تم نے حجرِ اسود کو بوسہ کس طرح دیا؟ میں نے عرض کی:  میں نے بوسہ لیا اور اسے چھوڑ دیا۔ ارشاد فرمایا:  تم نے صحیح کیا۔ (4)
بیٹیوں کی خواہش کا لحاظ رکھو: 
(10014)…حضرت سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: تم میں سے کوئی اپنی بیٹی کے نکاح کااِرادہ کرتاہے توکسی بُرے اور



________________________________
1 -   ابو داود، کتاب الجھاد، باب فی السبق علی الرجل، ۳ / ۴۲، حدیث: ۲۵۷۸
2 -   شعب الایمان، باب فی الصيام ، التماس ليلة القدر فی الوتر    الخ ، ۳ / ۳۴۰، حدیث: ۳۷۰۸
3 -   شعب الایمان، باب فی الصيام ، التماس ليلة القدر فی الوتر    الخ ، ۳ / ۳۴۰، حدیث: ۳۷۰۸
4 -   معجم کبیر، ۱ / ۱۲۷، حدیث: ۲۵۷