(10005)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کابیان ہے کہ حضوررحمت عالَم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی ازواج سے صحبت کے وقت مبارک سرکوڈھانپ لیتے اوروضوکی جگہ میں داخل ہوتے وقت بھی سرِاقدس کو ڈھانپ لیتے تھے ۔ (1)
شیطان کے لئے ہتھوڑا:
(10006)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ سرورِ دو عالَم، شَفیعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب دعا کرتے تو اپنے بائیں ہاتھ کو پھیلا کراور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرکے دعا کرتے اورارشاد فرماتے : دعا میں شہادت والی انگلی سے اشارہ شیطان کے لئے ہتھوڑا ہے ۔ (2)
(10007)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ حضورنبی رحمت، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ ملا تے اورسورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کرہاتھوں پر دم کرتے پھر اپنے ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیتے تھے ۔ (3)
اچھی آواز میں تلاوت کرو:
(10008)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہ سرورِعالَم، نُوْرِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ” زَيِّنُواالْقُرْاٰنَ بِاَصْوَاتِكُمْیعنی قرآن کریم کواپنی آوازوں سے زینت دو۔ “ (4)
(10009)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: اے عائشہ!کنجوسی نہ کروورنہ تمہارے ساتھ کنجوسی کی جائے گی اور خرچ کیا کرو تم پر خرچ کیا جائے گا۔ (5)
________________________________
1 - سنن کبری للبیھقی، کتاب الطھارة، باب تغطیة الراس عند الخ ، ۱ / ۱۵۵، حدیث: ۴۵۵، دون قوله: واذا دخل المتوضا غطی راسه
2 - مسند امام احمد، مسند عبد اللّٰہ بن عمر بن الخطاب، ۲ / ۴۶۲، حدیث: ۶۰۰۷
مصنف ابن ابی شیبة، کتاب الدعاء، باب من کان یقول الدعاء...الخ، ۷ / ۱۱۱، حدیث: ۱۴
3 - مسند امام احمد، مسند السیدة عائشة، ۹ / ۴۹۵، حدیث: ۲۵۲۶۳، بتغیر قلیل
4 - ابو داود، کتاب الوتر، باب استحباب الترتيل فی القراءة، ۲ / ۱۰۵، حدیث: ۱۴۶۸، عن براء بن عاذب
5 - مسند الحارث، کتاب زکاة، باب الحث على الصدقة، ۱ / ۳۹۱، حدیث: ۲۹۶، الکامل لابن عدی، ۸ / ۳۸، رقم: ۱۸۰۹، معان ابو صالح