“ ایک روایت میں یہ بھی ہے : ” جب تک دنیا قائم ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ “
ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی حیا اور خوفِ خدا:
(9997)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ سلطانِ انبیا، محبوب کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: لوگ حضرت سیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کو مریض گمان کر کے آپ کی عیادت کیا کرتے تھے حالانکہ انہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف اوراُس سے حیا کے سوا کچھ لاحق نہ تھا۔ (1)
(9998)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، شَفیعِ مُعظّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب چاند دیکھو تو افطار (عید)کرو، اگرچاند بادلوں میں چھپ جائے تو 30دن شمار کرو ۔ (2)
شوہر خرچ نہ دے تو۔ ۔ ۔ !
(9999)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ حضرت ہندبنْتِ عُتْبَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ابو سفیان بہت کم خرچ کرنے والے شخص ہیں، اگر میں چپکے سے ان کے مال میں سے کچھ لے لیا کروں تو کیا اس میں میرے لئے کوئی حرج ہے ؟ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اتنا لے لیا کرو جو تمہیں اور تمہارے بچوں کو دستور کے مطابق کفایت کرے ۔ (3)
غلبہ نیند میں نماز کا حکم:
(10000)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اگرتم میں سے کسی کونمازکی حالت میں نیندآئے تواُسے اپنے بسترپرسوجاناچاہئے کیونکہ نیندمیں اُسے معلوم نہیں ہوتاکہ وہ اپنے خلاف دعاکررہاہے یااپنے حق میں دعا مانگ رہا ہے ۔ (4)
________________________________
1 - الفوائد لتمام، ۱ / ۱۲۷، حدیث: ۲۹۲، ۲۹۳
2 - مسلم، کتاب الصیام، باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال، ص۵۴۶، حدیث: ۱۰۸۱
3 - بخاری، کتاب البیوع، باب من اجری امر الامصار الخ ، ۲ / ۴۶، حدیث: ۲۲۱۱
4 - مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاة، باب الرجل یلتبس علیه الخ ، ۲ / ۳۲۹، حدیث: ۴۲۳۳