Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
177 - 361
(9986)…حضرت سیِّدُنا وہب بن جابر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ بیتُ المقدس میں تھا، انہوں نے فرمایاکہ  میں نے رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سناہے : آدمی کے گنہگارہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ اسے ضائع کردے جس کی خوراک اِس کے ذمہ ہو۔ (1)
10 فیصد خرچ میں برابر کا ثواب: 
(9987)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی پاک، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت سراپااقدس میں حاضرہوکرعرض کی: میرے پاس 100اوقیہ تھے ، میں نے ان میں سے 10اوقیہ صدقہ کر دئیے ۔ دوسرے شخص نے عرض کی:  میرے پاس10اوقیہ تھے ، میں نے ان میں سے ایک اوقیہ صدقہ کردیا۔ ایک اور شخص عرض گزار ہوا:  میرے پاس10دینار تھے ، میں نے ان میں سے ایک دینارصدقہ کردیا۔ یہ سن کرآپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: تم سب ثواب میں برابر ہو۔ (2)
(9988)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے مروی ہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکے محبوب، دانائے غیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو شخص گھوڑے کو راہِ خدا میں باندھے تو اس کا چارا اور اس کا بول و براز بھی بروزِقیامت میزان میں رکھا جائے گا۔ (3)
کھوٹ اور بیماری کا علاج: 
(9989)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے روایت ہے کہ رحمَتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جس نے سورۂ یٰس کی تلاوت کی اس کے لئے 10حج کاثواب ہے اورجس نے اسے لکھ کر پیا تو اس کے پیٹ میں ہزار یقین اور ہزار رحمتیں داخل  کی جائیں گی اور اس سے ہر طرح کا کھوٹ اور بیماری نکل جائے گی۔ (4)



________________________________
1 -   ابو داود، کتاب الزکاة، باب فی صلة الرحم، ۲ / ۱۸۴، حدیث: ۱۶۹۲
2 -   مسند البزار، مما روی ابو اسحق ھمدانی عن حارث عن علی، ۳ /  ۷۷، حدیث: ۸۴۱، بتغیرقلیل
3 -   مسند امام احمد، من حدیث اسماء ابنة یزید، ۱۰ /  ۴۴۱، حدیث: ۲۷۶۶۴، عن اسماء بنت یزید
4 -   شعب الایمان،  باب فی تعظيم القرآن، ذكر سورة يٰس ، ۲ / ۴۸۰، حدیث: ۲۴۶۵، عن ابی ابکر الصدیق، بتغیر قلیل