Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
176 - 361
	حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ بھی بیان فرمایا کہ وہ شخص کفن چور تھا۔ (1)
(9981)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، شَفیعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  سلام میں پہل کرنے والا(قطع تعلقی سے ) بری ہے ۔ (2)
بدسلوک کے ساتھ حُسنِ سلوک: 
(9982)…حضرت سیِّدُنا مالک بن نضلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں کسی شخص کے ہاں جاؤں اور وہ مجھے مہمان بنائے نہ ہی مہمان نوازی کرے پھر وہ میرے یہاں آئے تو کیا اُس سے بدلا لوں؟ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بلکہ تم اس کی مہمان نوازی  کرو۔ (3) 
(9983)…حضرت سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی رحمت ، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ     (یعنی سورۂ اخلاص)کاثواب تہائی قرآن کے برابرہے ۔  (4)
(9984)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم(رمضان کے ) آخری عشرے میں اپنے گھر والوں کو(عبادت کے لیے ) جگایا کرتے تھے ۔ (5)
زبانِ رسالت سے خوش آمدید: 
(9985)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ حضرت عماربن یاسررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے رسولِ پاک ، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آنے کی اجازت چاہی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ”  پاک اور پاکیزہ شخص کوخوش آمدید۔  “ (6)



________________________________
1 -   مسند ابی یعلٰی، مسند ابی سعید، ۱ / ۴۳۳، حدیث: ۹۹۸
2 -   شعب الایمان، باب فی مقاربة اهل الدين    الخ ، ۶ / ۴۳۳، حدیث: ۸۷۸۶
3 -   معجم کبیر، ۱۹ / ۲۷۶،  حدیث: ۶۰۶ 
4 -   مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب فضل قراة قل ھو اللّٰہ احد، ص۴۰۵، حدیث: ۸۱۱، عن ابی الدرداء
5 -   ترمذی، کتاب الصوم، باب:  ۷۳، ۲ / ۲۰۹، حدیث: ۷۹۵
6 -   ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب عمار بن یاسر، ۵ / ۴۳۸، حدیث: ۳۸۲۳