گود میں اٹھانے والی اوران پر شفقت کرنے والی ہیں، اگریہ شوہروں کی نافرمانی نہ کریں تو ان میں سے نمازی عورتیں جنت میں داخل ہوجائیں۔ (1)
مقتول جب قاتل کو پکڑے گا:
(9970)…حضرت سیِّدُناابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مکی مدنی سرکار، غیبوں پر خبردار باذنِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن مقتول بیچ راستے میں بیٹھ جائے گا جب قاتل وہاں سے گزرے گا تو وہ اسے پکڑ لے گا اور بارگاہِ الٰہی میں عرض کرے گا: ” اے میرے رب! اس نے میری نماز اور روزے کو مجھ سے جُدا کیا تھا ۔ “ پس قاتل اور قتل کا حکم دینے والے کو عذاب دیا جائے گا ۔ (2)
(9971)…حضرت سیِّدُنابراءبن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم، شَفیعِ اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب کسی سفر سے واپس ہوتے تو فرماتے : ” ہم لوٹ کرآنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں اور اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ کی حمد کرنے والے ہیں ۔ “ (3)
میدانِ جہاد میں ثابت قدمی:
(9972)…حضرت سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضوررحمتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے غزوۂ حُنَیْن کے دن ارشاد فرمایا: اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ اَنَا اِبْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْیعنی میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں ، میں عبد المطلب (جیسے سردار )کا بیٹا ہوں۔ (4)
(9973)…حضرت سیِّدُنابراءبن عازبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمتِ اَقدس میں ایک ریشمی پوشاک پیش کی گئی۔ حضرات صحابَۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اسے چھونے اوراس کی نرمی سے تعجب کرنے لگے توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: کیاتم اس کی نرمی
________________________________
1 - ابن ماجہ، کتاب النکاح، باب فی المراة توذی زوجھا، ۲ / ۴۹۷، حدیث: ۲۰۱۳ ، بتغیر قلیل
2 - مجمع الزوائد، کتاب الفتن، باب فيمن قتل مسلمااوامر بقتله، ۷ / ۵۸۶، حدیث: ۱۲۳۲۳
3 - ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما یقول اذا قدم من السفر، ۵ / ۲۷۶، حدیث: ۳۴۵۱
4 - بخاری، کتاب الجھاد والسیر، باب بغلة النبی صلی الله عليه وسلم البیضاء، ۲ / ۲۷۴، حدیث: ۲۸۷۴