Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
171 - 361
 اُسے تم سے روک سکتی ہے ۔ بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے عدل و انصاف سے خوشی اورکشادگی کورضااوریقین میں رکھا ہے جبکہ غم اور پریشانی کو شک اورناراضی میں رکھا ہے ۔ (1) 
(9962)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دبّا اور مُزفَّت سے منع فرمایا ہے (2)۔ (3)
برباد کرنے والی تین عادات: 
(9963)…حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ اَتْقِیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اللہ تعالیٰ بروزِقیامت تین قسم کے لوگوں سے کلام کرے گا نہ ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا: (۱)…احسان جتانے والا (۲)…تہبند لٹکانے والا اور (۳)…جھوٹی قسم کھاکرسودا بیچنے والا۔ (4)
(9964)…حضرت سیِّدُناابوسعیدخدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ دونوں عالَم کے سردار، محبوب پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: میں کیونکرخوشی مناؤں جبکہ صورپھونکنے پرمامورفرشتے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَامنے صورہاتھ میں پکڑرکھاہے ، کان لگائے ہوئے ہیں اوراپنی پیشانی جھکائے انتظارکررہے ہیں کہ انہیں کب صورپھونکنے کاحکم دیاجائے گا۔ لوگوں نے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم!آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ارشادفرمایا: تم یہ پڑھاکرو ” حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُیعنی ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے ۔  “ (5)



________________________________
1 -    معجم کبیر، ۱۰ / ۲۱۵، حدیث: ۱۰۵۱۴
2 -   یہ شراب کے برتن ہیں دُبّا کھکھل کیا ہوا پکا کدو جو جگ کی طرح استعمال کیا جاتاتھا، مزفت شراب پینے کا پیالہ۔ چونکہ اس وقت شراب نئی نئی حرام ہوئی تھی، اگر یہ برتن استعمال ہوتے رہتے توممکن تھا کہ انہیں چھوٹی ہوئی شراب پھر یاد آجاتی، اس لئے ان کا استعمال بھی حرام کردیا گیا، پھر کچھ عرصہ بعد یہ حرمت منسوخ ہوگئی۔ (ماخوذ از مراٰۃ المناجیح، ۱ / ۳۸)
3 -   مسلم، کتاب الاشربة، باب النھی عن الانتباذ   الخ، ص۱۱۰۲، حدیث: ۱۹۹۵
4 -   مسلم، کتاب الایمان، باب بیان غلط التحریم اسبال    الخ، ص۶۷، حدیث: ۱۰۶
5 -   مستدرک حاکم، کتاب الاھول، باب ینتظر صاحب الصور متی یومر، ۵ / ۷۷۵، حدیث: ۸۷۲۱
	مشکاة، کتاب احوال القیامة، باب النفخ فی الصور، ۲ / ۳۱۰، حدیث: ۵۵۲۷