Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
167 - 361
نیکیاں برباد کرنے والا عمل: 
(9948)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ تاجدارِ انبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت موسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی:  ” بے شک تم  میرے فیصلے پر رضامندی سے بڑھ کر کسی اور شے سے میرا قرب نہیں پاسکتے اور تکبر سے بڑھ کر تمہارا کوئی عمل تمہاری نیکیوں کو بربادکرنے والانہیں۔ اے موسٰی! (لوگوں سے فرمادو)دنیا داروں کے سامنے عاجزی نہ کرنا ورنہ میں تم سے ناراض ہوجاؤں گا اور ان کی دنیا کی خاطر دین کو ہلکا نہ کرنا ورنہ میں تم پر اپنی رحمت کے دروازے بندکردوں گا۔ اے موسٰی!تم نادم گناہ گاروں سے فرمادوکہ تمہیں خوشخبری ہواورعمل کرکے خود پسندی میں مبتلا ہونے والوں سے فرمادوکہ تم خسارے میں ہو۔ (1)
(9949)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ اپنا جسم نہ لگائے کہ پھر اپنے شوہر سے اُس کی خوبیان  یوں بیان کرے کہ گویا وہ اُسے سامنے دیکھ رہا ہے ۔ (2)
(9950)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت میں لوگوں کے مابین سب سے پہلے قتل کا فیصلہ ہو گا۔ (3)
راہِ خدا کا مجاہد کون؟
(9951)…حضرت سیِّدُنا ابو موسٰی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی: کوئی شخص بہادری کے لئے جہادکرتاہے توکوئی شخص قومی غیرت کے لئے اورکوئی دکھاوے کی خاطر لڑتا ہے تو ان میں سے راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ کا مجاہد کون ہے ؟خاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جوشخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے دین کی سر بلندی کے لئے لڑے وہی راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ کا مجاہد ہے ۔ (4) 



________________________________
1 -   مسند الفردوس ، ۱ / ۸۷، حدیث: ۵۰۸
2 -   بخاری، کتاب النکاح، باب لاتباشر المراة المراة فتنعتھا لزوجھا، ۳ / ۴۷۴، حدیث: ۵۲۴۰
3 -   مسلم، کتاب القسامة والمحاربین، باب المجازاةا بالدماء   الخ ، ص۹۲۰، حدیث: ۱۶۷۸
4 -    بخاری، کتاب التوحید، باب ولقد سبقت   الخ ، ۴ / ۵۶۱، حدیث: ۷۴۵۸