الزَّمانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے والے ہیں پھر وہ جو اُن سے ملے ہوئے ہیں، پھر وہ جو اُن سے ملے ہوئے ہیں ۔ پھرایسے لوگ آئیں گے جو اپنی گواہی سے پہلے قسم کھائیں گے اور قسم ہی اُن کی گواہی ہوگی ۔ (1)
حضرت سیِّدُناابراہیم نخعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارے بڑے وعدہ کرنے اور قسم کھانے پرہمیں مارا کرتے تھے ۔
(9944)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: (شریعت کے )دیگر فرائض کے بعد رزقِ حلال کمانا فرض ہے ۔ (2)
(9945)…حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورنبی رحمت، شَفیعِ اُمَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جس نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہکہاتوضرورایک دن یہ اُسے نجات دے گا اگر چہ اس سے پہلے اسے کچھ عذاب پہنچے ۔ (3)
تین نایاب چیزیں:
(9946)…حضرت سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تم پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں تین چیزوں سے زیادہ کوئی چیز نایاب نہیں ہو گی: (۱)…انسیت دینے والا دوست (۲)…حلال کاپیسہ اور(۳)…سنت جس پر عمل کیا جائے ۔ (4)
(9947)…حضرت سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی غیب دان، شہنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب150سال ہو جائیں گے تو تم میں سے کوئی کتے کے پِلّے کی پرورش وتربیت کرلے گا مگر اولاد کی پرورش وتربیت نہیں کرے گا۔ (5)
________________________________
1 - بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی صلی الله عليه وسلم، باب فضائل اصحاب النبی صلی الله عليه وسلم، ۲ / ۵۱۶، حدیث: ۳۶۵۱
2 - شعب الایمان، باب فی حقوق الاولاد الخ، ۶ / ۴۲۰، حدیث: ۸۷۴۱
3 - شعب الایمان، باب فی الایمان باللّٰه، ۱ / ۱۰۹، حدیث: ۹۷
4 - معجم اوسط، ۱ / ۳۸، حدیث: ۸۸
5 - معجم کبیر، ۱۰ / ۲۸۸، حدیث: ۱۰۶۸۵، عن صالح بن علی عنہ ابیہ، مفھوما