نماز کی کنجی:
(9932)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے مروی ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: طہارت نماز کی کنجی ہے ، (کھانا ، پینااور سلام وغیرہ امور کو نماز میں )حرام کرنے والی چیز تکبیرہے اورحلال کرنے والا کام سلام پھیرناہے ۔ (1)
(9933)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضورنبی رحمت، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جوتکبر کی وجہ سے اپنے کپڑے گھسیٹتاہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی طرف نَظرِ رحمت نہیں فرماتا۔ (2)
(9934)…حضرت سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ جب قیامت کاتذکرہ ہوتا تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چہرۂ انور سُرخ ہو جاتا اورغضب وجلال بڑھ جاتا۔ (3)
(9935)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہاری صورتوں اورجسموں کونہیں بلکہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے ۔ (4)
(9936)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سرورِکائنات، شاہِ موجوداتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے یہ اعلان کرنے کا حکم ارشاد فرمایا: سورۂ فاتحہ اور اس سے کچھ زیادہ قراءت کے بغیر نماز درست نہیں۔ (5)
بے مثال اخلاقِ کریمانہ:
(38-9937)… حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: میں 10سال مکی مدنی سلطان، رحمتِ عالمیان
________________________________
1 - ابو داود، کتاب الطھارة، باب فرض الوضوء، ۱ / ۵۶، حدیث: ۶۱
2 - مسلم، کتاب الایمان والنذر، باب تحریم جر الثوب الخ، ص۱۱۵۵، حدیث: ۲۰۸۵
3 - نسائی، کتاب صلاة العیدین، باب کیف الخطبة، ص۲۷۴، حدیث: ۱۵۷۵، بتغیر قلیل
4 - مسلم، کتاب البر والصلة، باب تحریم الظلم المسلم الخ، ص۱۳۸۷، حدیث: ۲۵۶۴
5 - ابو داود، کتاب الصلاة ، باب من ترک القراء ة فی صلاة، ۱ / ۳۱۳، حدیث: ۸۲۰