عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے ایک نیزہ نصب کیاگیا تو آپ نے اس کے سامنے نماز ادا فرمائی جبکہ اس کے آگے گدھا تھا۔ (1)
جب مومن کو موت پسند ہو گی:
(9928)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرورِ کونین، شہنشاہِ دارین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: دجال پر بنوتمیم سے زیادہ سخت اور کوئی نہیں اورجب وہ نکلے گا تو مومن ہر شے سے بڑھ کر اپنی جان کانکلنا پسند کرے گا۔ (2)
(9929)…حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ قیس بنْتِ مِحصن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ میں نے رسولِ مُکَرَّم، نَبِیِّ مُحْتَرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کپڑے کو لگے حیض کے خون کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے بیری کے پتے ملے پانی سے دھو ڈالواور کسی لکڑی سے رگڑدو۔ (3)
اختتامِ مجلس کی دعا:
(9930)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا: جوشخص چاہتا ہے کہ پورا بدلہ دیا جائے تو وہ مجلس کے اختتام پر یا کھڑے ہوتے وقت یہ پڑھا کرے :
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰) وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ۲۳، الصّٰفّٰت: ۱۸۰تا۱۸۲)
ترجمۂ کنزالایمان: پاکی ہے تمہارے رب کوعزت والے رب کو ان کی باتوں سے اورسلام ہے پیغمبروں پراور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ہے ۔ (4)
(9931)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دنائے غیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا پسند فرماتے تھے ۔ (5)
________________________________
1 - الکامل لابن عدی، ۲ / ۲۸۰، رقم: ۳۰۴، تمام بن نجیح
2 - تاریخ بغداد، ۱۳ / ۱۱۱، رقم: ۷۰۹۵، مصعب بن المقدام
3 - ابن ماجہ، کتاب الطھارة، باب ماجاء فی دم الحیض یصیب الثوب، ۱ / ۳۴۸، حدیث: ۶۲۸
4 - تفسیر ابن ابی حاتم، پ ۲۳، الصافات، تحت الآیة: ۱۸۰ تا ۱۸۲، ۱۰ / ۳۲۳۴، حدیث: ۱۸۳۲۴
5 - ترمذی، کتاب الصوم، باب ماجاء فی صوم الاثنین والخمیس، ۲ / ۱۸۶، حدیث: ۷۴۵