ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس بات کا زيادہ حقدار ہے کہ اُس سے حيا کی جائے ۔ (1)
(9922)…حضرت سیِّدُناعبادبن تمیم اپنے والدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کرتے ہیں کہ حضور سیِّدُالانبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اہْلِ عرب پر رونے والو!مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف ریا اورمخفی شہوت کا ہے ۔ (2)
حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کونبی کب بنایا گیا؟
(9923)…حضرت سیِّدُنا مَیْسَرَۃُ الْفَخْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کونبی کب بنایاگیا؟تولوگ کہنے لگے : یہ سوال رہنے دو ۔ رحمَتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اسے پوچھنے دو، میں اس وقت بھی نبی تھا جب حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام روح اور جسم کے درمیان میں تھے ۔ (3)
(9924)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورنبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: خاکی رنگ والی بکری ذبح کرنا دو سیاہ بکریاں ذبح کرنے سے افضل ہے ۔ (4)
چٹائی اور قالین پر نماز:
(9925)…حضرت سیِّدُنا نافع رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا چٹائی پر نماز ادا کرتے اور اسی پر سجدہ بھی کرتے تھے ۔
(9926)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں: میں نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوایک موٹے قالین پر نماز پڑھتے دیکھا ہے ۔
(9927)…حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی
________________________________
1 - ابو داود، کتاب الحمام، باب ماجاء فی التعری، ۴ / ۵۷، حدیث: ۴۰۱۷
2 - شعب الایمان، باب فی اخلاص العمل لله، ۵ / ۳۳۲، حدیث: ۶۸۲۴
3 - مسند امام احمد، حدیث میسرة الفجر، ۷ / ۳۵۰، حدیث: ۲۰۶۱۹، بدون بعض الفاظ
4 - مسند الفردوس، باب الدال، ۱ / ۳۹۰، حدیث: ۲۸۹۰