Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
160 - 361
غلام کو مارنے کاکفارہ: 
(9917)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضورنَبِیِّ رحمت، شَفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس نے غلام کو ایسی حدلگائی(یعنی سزادی)جس کاوہ مستحق نہیں تھایا اسے طمانچہ مارا توا س کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کردے ۔ (1)
(9918)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ مُکَرَّم، نبی محترم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  قیامت سے پہلے دھنسنا، صورتوں کا بگڑنا اور پتھروں کا برسنا ہو گا۔ (2) 
(9919)…حضرت سیِّدُناعبْدُاللہبن یزیداپنے والدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کرتے ہیں کہ میٹھے آقا، دو عالَم کے داتاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سورۂ بقرہ سیکھو کیونکہ اس کا پڑھنا برکت اور نہ پڑھنا حسرت ہے ۔ (3)
(9920)…حضرت سیِّدُناابوامامہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرورِعالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے (ایک غزوہ کے موقع پر) ارشادفرمایا:  کیا تمہیں  کل صبح دشمن پر حملہ کرنا ہے ؟اگرہاں تو روزہ نہ رکھو اور قوت حاصل کرو اور اگر صبح ان پر حملہ نہیں کرنا تو کل روزہ رکھو۔ (4)
حیا کا زیادہ حق دار کون؟
(9921)…حضرت سیِّدُنامعاویہ بن حَیْدہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہم اپناسِتر(ناف سے گھٹنوں سمیت حصہ)کس سے چھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں؟رحمتِ عالَم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: اپنی بيوی يالونڈی کے علاوہ  سب سے اپنے سِترکی حفاظت کرو۔ پھراگر لوگ مل کر بیٹھے ہوں اوراس بات پر قدرت ہو کہ تمہاری شرم گاہ کوئی نہ ديکھے تو ایسا ہی کرو۔ میں نے عرض کی: اگر ہم میں سے کوئی ایسی تنہائی میں ہو کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا اسے کوئی نہ دیکھے  پھر کیا حکم ہے ؟ 



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الایمان والنذر، باب صحبة الممالیک، ص۹۰۳، حدیث: ۱۶۵۷
2 -   ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب الخسوف، ۴ / ۳۹۰، حدیث: ۴۰۵۹
3 -   مسند امام احمد، حدیث بریدة الاسلمی، ۹ /  ۱۵، حدیث: ۲۳۰۳۶، عن عبد اللّٰہ بن بریدہ عن ابیہ
4 -    مسلم، کتاب الصیام، باب اجر المفطر فی السفر...الخ، ص۵۶۶، حدیث: ۱۱۲۰