حج کیسے ادا ہو؟
(9911)…حضرت سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن یَعْمَر دُؤَلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوااُس وقت حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیدانِ عرفات میں تھے ، اس دوران نجد کے رہنے والے کچھ لوگ حاضرہوئے ، انہوں نے ایک شخص کواپنانمائندہ بنایااس نے پکارکرعرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!حج کیسے ادا ہو؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو یہ منادی کرنے کا حکم دیا: ” حج عرفہ کے دن ہوتا ہے جو مُزدَلِفَہ(10ذُو الحجہ)کی رات نماز ِفجر سے پہلے عرفات آگیا اس کا حج مکمل ہو گیا اورمنٰی کے تین دن ہیں، جوجلدی کرکے دو دن میں چلا جائے اس پر کچھ گناہ نہیں اور جو رہ جائے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔ “ پھر آپ نے پہلے شخص کے پیچھے ایک اور شخص کو بھیجااُس نے بھی یہی منادی شروع کردی۔ (1)
(9912)…حضرت سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سواری پرجدھراُس کا رُخ ہوتا اسی طرف منہ کر کے نماز ادا فرمایا کرتے (2)۔ (3)
________________________________
1 - ابو داود، کتاب المناسک، باب من لم یدرک عرفة، ۲ / ۲۸۴، حدیث: ۱۹۴۹
2 - احناف کے نزدیک: سواری پر نفل نما زبیرونِ شہریعنی وہ جگہ جہاں سے مسافر پر قَصْر واجب ہوتا ہے وہاں پڑھنے کی اجازت ہے شہر میں نہیں۔ (ماخوذ از بہارشریعت، حصہ۴، ۱ / ۶۷۱)فرض وواجب وسنت فجربلاعذرسواری پرجائزنہیں۔ ( بہارشریعت، حصہ۴، ۱ / ۶۷۲)
3 - بخاری، کتاب الصلاة، باب التوجہ نحو القبلة حیث کان، ۱ / ۱۵۷، حدیث: ۴۰۰