Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
150 - 361
 دوسری مٹھی کو بھی بند کردیااور فرمایا:  ان کلمات نے اس شخص کے دونوں ہاتھ خیر سے بھر دیئے ۔ (1)
(9879)…حضرت سیِّدُنا ابو ہُبَیْرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:  حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس ایک یتیم کاکچھ  مال تھاتو انہوں نے اس کے عوض شراب خریدلی۔ پھر جب شراب کو حرام کردیا گیا  تو انہوں نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض  کی:  کیا میں اسے سرکہ بنا لوں؟ توحضور نبی اکرم  ، شَفیعِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:  نہیں ، تم اسے بہا دو۔  (2)
کیامردے سنتے ہیں؟
(9880)…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرورِکونین، نانائے حَسَنَیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: بے شک مردہ جوتیوں کی آواز سنتا ہے جب لوگ اُسے پیٹھ دے کرپھرتے ہیں ۔ (3)
(9881)…زمانَۂ جاہلیت کوپانے والے حضرت سیِّدُنامالک بن عُمَیْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں نے اپنے باپ کو آپ کے بارے میں ایک بُری بات کہتے سنالیکن اسے قتل نہیں کیا۔ تویہ چیزآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرشاق نہ گزری۔ (4)
امامت کون کروائے ؟
(9882)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جواُن میں قرآن کریم کابڑاقاری ہو۔ (5)
(9883)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اس فرمانِ باری تعالیٰ: 
فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةًۚ- (پ۱۴، النحل: ۹۷)	ترجمۂ کنز الایمان: تو ضرور ہم اسے اچھی زندگی جِلائیں گے ۔



________________________________
1 -   ابوداود، کتاب الصلاة، باب  مایجزی الامی، ۱ / ۳۱۸، حدیث: ۸۳۲، مسندامام احمد، حدیث عبداللّٰہ بن ابی اوفی، ۷ /  ۱۰۵، حدیث:  ۱۹۴۲۶
2 -   مسند ابی عوانة، کتاب تحریم الخمر، بيان النهی عن اتخاذ الخمر خلا، ۵ / ۱۰۷، حدیث: ۷۹۷۸
3 -   مستدرک حاکم، کتاب الجنائز، باب المیت یسمع خفق نعالھم، ۱ / ۷۱۵، حدیث: ۱۴۴۳
4 -    معرفةالصحابة ، ۴ /  ۲۱۴، حدیث: ۶۰۷۶ ، رقم: ۲۶۳۰: مالک بن عمیر
5 -    ابو داود، کتاب الصلاة، باب  من احق بالامامة، ۱ / ۲۳۹، حدیث: ۵۸۲، عن ابی مسعود