راہِ خدا میں مرنے والا جنتی ہے :
(9872)…حضرت سیِّدُنا ابو جَعْفاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہروایت کرتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: (پہلی بات یہ کہ عورتوں کے حق مہر حد سے زیادہ نہ رکھواور) دوسری بات یہ کہ تم اپنی جنگوں میں کہتے ہو ” فلاں شخص شہید ہوگیا۔ “ اس کے بجائے تم ویساکہاکروجیسا رسولِ پاک، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ” جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں قتل ہوا یامر گیاوہ جنت میں ہے ۔ “ (1)
(9873)…اسماعیل بن عبدالملک کابیان ہے : میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُنا سعید بن جُبَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا تو انہوں نے جوتا اتار کر اسے خود صحیح کر لیا۔
شرک سے حفاظت کی دعا:
(9874)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبیوں کے سلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں شرک پتھر پر رینگنے والی چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہے ۔ حضرت سیِّدُناصدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اس سے نجات اوربچاؤ کا کیا راستہ ہے ؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھادوں جنہیں پڑھ کر تم قلیل وکثیراورچھوٹے بڑے ہر قسم کے شرک سے محفوظ رہ سکتے ہو؟تم یہ پڑھا کرو: اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اُشْرِكَ بِكَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُكَ مِمَّاتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُیعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں جان بوجھ کرتیراشریک ٹھہرانے سے تیری پناہ چاہتاہوں اورجوتوجانتاہے اورمیں نہیں جانتااُس سے معافی چاہتا ہوں۔ (2)
(9875)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ذکر کرنے والے ذکر کرتے حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کے ساتھ ہوتے اور وہ نماز پڑھتے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُن سب سے زیادہ نمازپڑھنے والے ہوتے ۔ (3)
________________________________
1 - نسائی، کتاب النکاح، باب القسط فی الاصدقة، ص۵۴۴، حدیث: ۳۳۴۶، ملتقطاً
2 - الاحادیث المختارة، ۱ / ۱۴۹، حدیث: ۶۲، قیس بن ابی حازم، بتغیر قلیل
3 - تاریخ بغداد، ۱۰ / ۹۳، رقم: ۵۲۱۳، عبد اللّٰہ بن محمد بن علی، بتغیرٍ قلیل